کورونا وائرس سے مزید 24

پاکستان میں کورونا سے مزید47اموات،1303نئے کیسز رپورٹ

Spread the love

کورونا سے 47اموات

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 47اموات اور 1 ہزار303

کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد

21 ہزار576 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 38ہزار737ہے۔ملک بھرمیں

ایکٹو کیسز کی تعداد 43ہزار618 ہے اور8لاکھ 73ہزار543 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے

ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار457 افراد جان کی

بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار196، خیبرپختونخوا 4 ہزار194، اسلام آباد 769، گلگت

بلتستان 108، بلوچستان میں 292 اور آزاد کشمیر میں 560 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام

آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار1، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار383، پنجاب 3 لاکھ 43

ہزار 499، سندھ 3 لاکھ 26 ہزار413، بلوچستان 26 ہزار84، آزاد کشمیر 19 ہزار675اور گلگت

بلتستان میں5 ہزار 682 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری

ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ

ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول

کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ

خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا

چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا

رہی ہے

کورونا سے 47اموات

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں