21

شجاع آباد میں دلہن سے زیادتی کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

Spread the love

دلہن زیادتی ملزم ہلاک

شجاع آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن کے ساتھ زیادتی کرنے

والا ایک ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم عابدی ڈکیتی کی 40 سے

زائد وارداتوں میں ملوث تھا جسے 2 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش

ملزم عابدی نے دلہن کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 10 روز قبل شجاع آباد کے

علاقے میں اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات کے دوران دلہن کو زیادتی کا

نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق صبح سویرے ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کی

برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ بستی ملوک کے علاقے میں ملزم کے ساتھیوں نے اس کو

چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، حملے میں ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ

سے مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے.۔پولیس کا

کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے

دلہن زیادتی ملزم ہلاک

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں