تبلیغی جماعت سید مراد علی شاہ 82

زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے، وزیراعلی سندھ

Spread the love

زخموں پر نمک چھڑکنا

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ زخموں پر نمک

چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے، سندھ کے ساتھ ناانصافیوں ازالہ کیا جائے، وفاقی کی جانب

سے ہمارے اعتراضات دور نہیں کیے گئے، روڈ نیٹ ورک بہتر ہوتا ہے تو معیشت میں بہتری آتی

ہے،ہمارا کوئی نیا پراجیکٹ این ایچ اے میں نہیں رکھا گیا، کوشش ہے ہمارا روڈ نیٹ ورک بہتر ہو،

سندھ کے لوگوں کو سزا دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے

ہوئے کہا کہ سندھ کے ساتھ ناانصافیوں ازالہ کیا جائے۔ رواں ماہ وزیر اعظم کو 6 صفحات پرمشتمل

خط لکھا جس میں ناا نصافیوں کا ذکرکیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کی جانب سے ہمارے اعتراضات

دور نہیں کیے گئے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں پرخوشی ہے۔ وفاق نے 7

سے بڑھا کر 15 ارب روپے ترقیاتی فنڈز بڑھا دیے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے پنجاب کے

لیے سندھ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز دیے، کراچی حیدرآباد موٹروے کے معاملے سے سب آگاہ ہیں۔

پنجاب اور دیگر صوبوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور ہمیں بھی ترقیاتی کاموں کے لیے 25 فیصد

حصہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اکنامک کونسل کے 8 ممبران ہوتے ہیں اور آئین کے مطابق ملک

بھر سے 13 افراد ہوتے ہیں۔ جس کے سال میں 2 بار اجلاس ہوتے ہیں لیکن وہ وقت پر نہیں ہوتے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی لاہور موٹروے بننی تھی لیکن لاہور سے سکھر تک موٹر وے

بنائی گئی۔ روڈ نیٹ ورک بہتر ہوتا ہے تو معیشت میں بہتری آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 اعشاریہ ایک

ارب روپے نیشنل ہائی وے کی لاگت بتائی گئی لیکن ہمارا کوئی نیا پراجیکٹ این ایچ اے میں نہیں

رکھا گیا۔ کوشش ہے ہمارا روڈ نیٹ ورک بہتر ہو۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے وفاق کو اب خط

لکھنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ آخری خط میں لکھا تھا شاید میں بہرے لوگوں سے بات کر رہا ہوں۔ سندھ

کے لوگوں کو سزا دی جا رہی ہے۔

زخموں پر نمک چھڑکنا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں