21

پی ٹی آئی نے تین سال میں پنجاب کی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا ،حمزہ شہباز

Spread the love

ترقی کو ریورس گیئر

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) مسلم لیگ(ن)کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب

اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تین سال میں پنجاب کی ترقی کو ریورس گیئر لگا

دیا ہے ،تین سال میں پنجاب کے ساتھ وہی تباہی ہورہی ہے جو 9سال میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا

میں کی ،پنجاب کی کمزوری پاکستان کی کمزوری ہے، پنجاب اور پاکستان سے محبت رکھنے والے

جتنا جلد سمجھ جائیں بہتر ہوگا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی معاشی و انتظامی اور

زرعی کمزوری و پسماندگی کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہو گا، پی ٹی آئی کے دور میں

وفاق کے قابل تقسیم محاصل میں سے پنجاب کے حصے میں 11فیصد کمی ہوئی، مالی سال 2019-20

کے 1601 ارب کے مقابلے میں پنجاب کے لئے رواں مالی سال 2020-21میں 1432 ارب مختص

ہوئے اس کٹوتی کے ساتھ ملنے والا بجٹ بھی پنجاب حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا اور اسے

استعمال نہیں کیاجاسکا ،مسلم لیگ(ن)کے دور میں پنجاب میں ریونیو وصولی میں121 فیصد اضافہ

ہوا،پانچ سال کے عرصے میں 142 ارب سے بڑھ کر ریونیو وصولی 315 ارب ہوئی ،تین سال

گزرنے کے باوجود پنجاب حکومت مالی سال 2018 کی ریونیو وصولی کے ہدف کے قریب بھی نہیں

پہنچ ،سکی پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال میں پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 238 ارب روپے کی

کمی کی گئی ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں ترقیاتی بجٹ میں 150 فیصد کا اضافہ ہوا، ہم اپنے پانچ سال

میں 2220 ارب تک ترقیاتی بجٹ لے کر گئے، پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ بجٹ ہمارے پانچ

سال میں پہلی بار 1757 ارب روپے یعنی 80 فیصد پنجاب کی ترقی پر خرچ ہوا۔


ترقی کو ریورس گیئر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں