پاکستان واجب الادا قرض 67

پاکستان کے بیرونی قرضے میں 3 فیصد اضافہ ،116 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

Spread the love

پاکستان کے بیرونی قرضے

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) مرکزی بینک کے مطابق پاکستان پربیرونی قرضے میں 3 فیصد

اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سال مارچ تک پاکستان پر بیرونی قرضہ 116 ارب 30 کروڑ

ڈالر تک پہنچ گیا اور گزشتہ سال مارچ تک یہ بیرونی قرضہ 109 ارب92 کروڑ ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک

کا بتانا ہے کہ جولائی تا اپریل کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 77 کروڑ ڈالر سرپلس رہا اور اسے عرصے میں

ترسیلات زر میں گزشتہ سال کی نسبت 29 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال 10 ماہ میں ترسیلات زر

24 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں ترسیلات زر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر

تھیں، سعودی عرب سے 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر ا?ئیں۔مرکزی بینک کے مطابق ایک

سال میں جی ڈی پی میں 13 ارب 38 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور مارچ میں جی ڈی پی کا حجم 305

ارب ڈالر ہو گیا جب کہ گزشتہ سال مارچ میں جی ڈی پی کا حجم 292 ارب 47 کروڑ ڈالر تھا۔

گزشتہ سال مارچ میں جی ڈی پی کا حجم 292 ارب 47 کروڑ ڈالر تھا۔

پاکستان کے بیرونی قرضے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں