بجلی مہنگی 28

بجلی کی قیمت میں 44پیسے فی یونٹ کمی منظور

Spread the love

بجلی کی قیمت میں

اسلام آباد(ٓصرف اردو آن لائن نیوز) نیپرا نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 44

پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی جس کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلز پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے -جی نے84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر

نیپرا نے 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ اتھارٹی نے اگست و اکتوبر 2020 کے مہینوں کے

ایف سی اے کی مد میں عارضی طور پر 7.5 ارب روپے کی کٹوتی کی تھی، این پی سی سی کی

جانب سے جمع کروائے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر اتھارٹی نیکٹوتی کی گئی رقم سے 4.4 بلین

روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے ، لائف لائن

اور زرعی صارفین کے سوا ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ صنعتی صارفین جو

انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہے ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے

یونٹ پر نہیں ملے گا البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا۔ فیول

پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں