کورونا وائرس سے مزید 87

کورونا سے مزید 84 اموات ، یومیہ کیسز میں بتدریج کمی

Spread the love

کورونا مزید 84 اموات

اسلام آبا،کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے جبکہ

وائرس کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے جس کے باعث ملک میں فعال کیسز کی تعداد بھی

50 ہزار سے کم ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ

(covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50393 ٹیسٹ

کیے گئے جن میں سے 1923 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84

ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت

کیسز کی شرح 3.81 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد

21189 ہوگئی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تمام شہریوں

کو ویکسین لگنے تک پابندیاں نہ ختم ہونے کا عندیہ دیدیا۔اپنے بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ

کورونا نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا

نہیں کرسکتا، اس وبا کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔ جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں

لگتی پابندیاں ختم نہیں ہوسکتیں۔ ادھر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دس لاکھ سائنو فارم ویکسین لیکر

پاکستان پہنچ گیا۔ جون میں کین سائنو، سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین کی ایک کروڑ دس لاکھ

خوراکیں ملیں گے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 2 لاکھ 55 ہزار

سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد اب تک ویکسین کی 82 لاکھ 63 ہزار سے

زائد ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔دوسری جانب کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد

سے بھی تجاوز کرگئی۔سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا

کی تشخیص کیلئے 14937 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 925 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور

اس طرح صوبے بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.2 فیصد ریکارڈ گئی۔سندھ حکومت

کراچی میں کیئے جانیوالے لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے پر غور کررہی ہے۔حکو مت کی اپیل

اور کوششوں کے باوجود شہر قائد کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی نہیں آرہی ہے، جس

کے باعث سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں توسیع پر غور کررہی ہے۔ لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھائے

جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے تعلیمی ادارے بھی مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے۔ کورونا

ٹاسک فورس کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو پہلے ہی

خطرے کی طرف اشارہ دے چکی ہیں۔

کورونا مزید 84 اموات

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں