تعلیمی ادارے کھل گئے 24

پنجاب میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار جاری کر دئیے گئے

Spread the love

پنجاب میں تعلیمی اداروں

لاہور(صرف اردو آن لائن ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر

دئیے۔نئے اوقات کار کا اطلاق پیر سے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق سی ای او لاہور پرویز اختر نے

اسکول کے نئے اوقار کار جاری کر دئیے ہیں۔جس کے تحت 50 فیصد طالب علم ایک دن میں اسکول

حاضر ہوں گے اور کوئی بھی طالب علم لگاتار دو دن اسکول نہیں آئے گا۔ اوقات کار کے مطابق

نرسری سے مڈل تک کی طالبات کی کلاسز کے اوقات کار 7.15 سے 11.15 تک ہوں گے جب کہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اوقات کار 7.15 سے 11.45 تک ہوں گے۔نرسری سے مڈل تک طلبا کے

اسکول کے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کی

کلاسز 7.30 سے 12 بجے تک ہوں گی۔تاہم کلاسز کے دوران کوئی بریک نہیں ہو گی۔خیال رہے کہ

محکمہ تعلیم پنجاب نے 7 جون سے نجی وسرکاری سکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں

ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے میں تمام سکولوں میں ہفتے میں 4 روز کلاسز ہوں گی، کلاسز میں 50

فیصد طلباء ایک دن اور 50 فیصد طلباء اگلے دن آئیں گے۔اس طرح مجموعی طور پر 50 فیصد

طلباء ہفتے میں کل 2 دن کلاسز میں حاضری دیں گے، کوئی طالب علم لگاتار دو دن کلاس میں

نہیں آئے گا۔ مزید بتایا گیا کہ متعلقہ حکام سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

پنجاب میں تعلیمی اداروں

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں