امارات دوپہرکے وقت 57

امارات میں دوپہرکے وقت ڈھائی گھنٹے کام کرنے پرپابندی کااعلان

Spread the love

امارات دوپہرکے وقت

ابوظہبی (صرف اردو آن لائن نیوز) متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور

امارتیانے نے دوپہر کے وقت سورج کی تپش میں ڈھائی گھنٹے تک کام کرنے پر پابندی عاید کردی

ہے۔گھروں یا دفاتر سے باہریہ پابندی 15جون سے نافذالعمل ہوگی اور اس کا دورانیہ دوپہر ساڑھے

بارہ بجے سے تین بجے تک ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت کا کہنا تھا کہ دوپہرکے وقت کام پر

پابندی کا یہ فیصلہ کارکنوں کی صحت اور پیشہ ورانہ تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اس دوران میں

کووِڈ19سے بچا ئوکے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کی جانی چاہیے تاکہ اس وائرس کو

پھیلنے سے روکاجاسکے۔وزارت کے اس نئے فیصلہ کے تحت صبح یا شام میں اوقات کار آٹھ گھنٹے

سے زیادہ نہیں ہونے چاہییں۔ سورج کی روشنی میں کام کے دوران میں کارکنوں کے تحفظ کے لیے

حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کی جانا چاہیے۔وزارت نے اس فیصلہ کے نفاذ کے ضمن میں نجی

شعبے کے کردار کو سراہا ۔اس کے علاوہ شہریوں کے اس پابندی کی نگرانی کے عمل میں کردارکی

تعریف کی ہے اور آجروں کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ ورکروں کو مشینوں یاآلات کے ساتھ کام

کے دوران میں جسمانی تحفظ مہیا کرنے کے لیے یواے ای کے لیبرقانون میں بیان کردہ تصریحات

پرعمل درآمد کریں۔جوکوئی ادارہ اس فیصلے کے شرائط وضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب

ہوگا،اس پر فی کارکن پانچ ہزار درہم اور زیادہ کارکنوں کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 50 ہزار

درہم جرمانہ عاید کیا جائے گا۔

امارات دوپہرکے وقت

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں