27

فیس بک ملازمین نے فلسطینیوں کیخلاف کمپنی کی دہری پالیسی پر آواز اٹھا دی

Spread the love

فیس بک فلسطینیوں کیخلاف

نیویارک (صرف اردو آن لائن نیوز) معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے درجنوں ملازمین

کمپنی کی دہری پالیسی کے خلاف بول اٹھے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے حق میں شیئر

ہونے والے مواد کو نیوز فیڈ پر نہ دیکھنے کے خلاف فیس بک کے ملازمین نے کمپنی کے خلاف

خط لکھ دیا۔فیس بک کے دو سو ملازمین نے کمپنی کو آئینہ دیکھا دیا۔ ملازمین نے خط میں لکھا کہ

فلسطینیوں کے حق میں شیئر ہونے والے مواد کو مسلسل صارفین کی پہنچ سے دور کیا جارہا ہے۔

صارفین نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ فیس بک ان کی آواز کو دباتا ہے۔ یہ کمپنی کی آزادی اظہار

رائے کی پالیسی کے خلاف ہے۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں شیئر کیے گئے

مواد کا تحفظ یقینی بنایا جائے،کمپنی اپنے صارفین کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کرے اور

یہودیت سے متعلق اپنی پالیسیاں واضح کرے۔ملازمین نے فیس بک سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

کے فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دینے والی پوسٹ پر بھی وضاحت طلب کرلی۔

فیس بک فلسطینیوں کیخلاف

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں