23

درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے سخت تربیت اور آپریشنل مشقوں کا تسلسل ناگزیر ، جنرل باجوہ

Spread the love

درپیش چیلنجزسے نمٹنے

راولپنڈی(صرف اردو آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے

کیلئے سخت تربیت اور محنت بہت ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوٹلی کے

نزدیک فیلڈ تربیتی علاقے کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو کور سطح کی مشق ’’تسخیرجبل‘‘ سے متعلق

بریف کیا گیا ۔مشق کا مقصد فارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اورمختلف غیر یقینی صورتحال

کے دوران دفاع اور دفاعی حملے کی صلاحیتوں کی آپریشنل حکمت عملی کو جانچناہے ۔ مشقوں میں

حصہ لینے والے فوجی اہلکار اور دستے پہاڑی علاقے میں دفاع اور حملے کی ریہرسل کریں گے ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے مشق میں شریک فوجیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کو سراہتے

ہوئے فارمیشن کی لڑاکا تیاری پراطمینان کا اظہارکیا ۔آرمی چیف نے کہا کہ مختلف نوعیت کے

خطرات سے نمٹنے کیلئے سخت تربیت اور آپریشنل مشقوں کی محنت کا تسلسل ناگزیر ہے ۔قبل ازیں

آرمی چیف کا آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا ۔ علاوہ ازیں آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان قطر تکافل انشورنس کمپنی کے چیئرمین اور قطر کے حکمران

خاندان کے رکن شیخ علی بن عبداﷲ ثانی جے الثانی نے ملاقات کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ

پیشرفت سمیت علاقائی سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت

کی گئی پاک قطر تعلقات میں مثبت رحجان کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف نے مختلف پہلوؤں سے

پاکستان کی حمایت پر قطر کی تعریف کی دورے پر آنے والی مہمان شخصیت نے خطے میں تنازعہ

کی روک تھام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان قطر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے

کی خواہش کا اظہار کیا۔

درپیش چیلنجزسے نمٹنے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں