24

چین میں کووڈ19ویکسین کی 63 کروڑ 90 لاکھ خوراکیں مکمل

Spread the love

چین میں کووڈ19

بیجنگ(صرف اردو آن لائن نیوز) چین کی ریاستی کونسل کے انسداد وبا کے مشترکہ مکینزم کی جانب

سے بتایا گیا ہے کہ چین میں اب تک کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ویکسین کی 639 ملین

خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس وقت تک چین

نے پوری دنیا کیلیے کووڈ-19 کے خلاف ویکسین کی 300 خوراکیں فراہم کی ہیں۔غیرملکی خبررساں

ادارے کے مطابق صحت کے قومی کمیشن کے ترجمان می فنگ نے گزشتہ روز منعقدہ پریس

کانفرنس میں کہا کہ چین میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مئی میں کورونا ویکسین کی

یومیہ 12.48 ملین خوراکیں دی گئیں جن میں ایک دن میں سب سے زیادہ دی جانے والی خوراکوں کی

تعداد 20 ملین تھی۔کورونا وائرس کی تبدیل شدہ اقسام کے خلاف ویکسین کی استعداد کے بارے میں

سائنوفارم چائنا بائیالوجی کے نائب صدر چانگ یون تھاو نے کہا کہ سائنوفارم نے جنوبی افریقہ اور

برطانیہ میں رپورٹ ہونے والے تبدیل شدہ وائرسوں (ویریئنٹس)کے خلاف مجموعی آزمائشیں کی ہیں

جن کے نتائج سے ظاہر ہے کہ ان کی ویکسین اچھی حفاظت فراہم کرتی ہے۔سائنو فارم کے متعلقہ

انچارج نے کہا کہ وہ اچانک سامنے آنے والی نئی اور تبدیل شدہ وائرس کی اقسام کے خلاف نئی

ویکسین کی تحقیقات کیلیے تیار ہیں۔

چین میں کووڈ19

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں