ملک بھر میں کورونا 32

ملک بھر میں کورونا سے مزید 71افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 20 ہزار 850

Spread the love

ملک بھر میں کورونا

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 71افراد انتقال کر گئے،مجموعی

اموات کی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی ، ایک ہزار 771 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ،ملک میں

ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار 336 ہو گئی، مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ سات ایک فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کرونا وائرس کے 71 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں

کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 ہوچکی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں

ملک میں کرونا وائرس کے 1ہزار771نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا

وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے

دوران 47 ہزار 633 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی

تعداد ایک کروڑ 32لاکھ 69ہزار214ہوچکی ہے۔ کورونا مثبت کیسزکی شرح3.71فیصدرہی۔ گزشتہ

24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 397 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے

صحت یاب افراد کی تعداد 8 لاکھ 44ہزار 638 ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں