نائیجیریا سکول حملے 23

نائیجیریا ، سکول حملے کے بعد اغوا کیے جانیوالے 11 طلبا رہا

Spread the love

نائیجیریا سکول حملے

ابوجہ(صرف اردو آن لائن نیوز) نائیجیریا کی شمال وسطی ریاست نائیجر میں ایک حملے کے دوران

اغوا کیے جانیوالے 11 طلبا کو رہا کر دیا گیا ہے۔ریاستی حکومت کی ترجمان میری نویل بیرجے نے

ایک بیان میں کہا کہ حکام ابھی تک رافیع بلدیاتی علاقہ کے قصبے تگینہ میں صالیہو تانکو اسلامیہ

سکول پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد اغوا کیے جانیوالے طلبا کی درست تعداد کی تصدیق

نہیں کر سکے ہیں۔نویل بیرجے نے کہا کہ رہا کیے جانیوالے بچے بہت چھوٹے ہیں اور لمبے فاصلے

تک پیدل نہیں چل سکتے تھے اور اس لیے اغوا کاروں نے انہیں رہا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی

حکومت کی جانب سے ابھی تک تگینہ میں اغوا ہونیوالے بچوں کی درست تعداد کا پتہ لگانے کیلئے

تلاشی اور گھر گھر جا کر گنتی کا عمل جاری ہے۔ریاستی پولیس کے سربراہ آدامو عثمان نے شِنہوا

کو بتایا کہ موٹرسائیکلوں پر سوار متعدد مسلح افراد نے قصبے پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ

کی ، اس عمل میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے۔انہوں نے حملے کے دوران اغوا ہونیوالے طلبا کی

درست تعداد بتانے سے انکار کر دیا۔

نائیجیریا سکول حملے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں