41

سعودی عرب میں عوامی مطالبے پر مساجد کے بیرونی لاڈ اسپیکروں کااستعمال محدود

Spread the love

مساجد کے لاڈ اسپیکر

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز) سعودی عرب میں سوشل میڈیا پرمساجد کے بیرونی لائوڈ اسپیکروں

میں نمازکی ادائی کا معاملہ ٹاپ ٹرینڈ کرن لگا۔ دوسری سماجی کارکنوں نے وزارت مذہبی امور پر

زور دیا ہے کہ نماز جمعہ کے سوا باقی تمام نمازوں کو مساجد کے بیرونی لاڈ اسپیکروں پر ادا کرنے

کے بجائے صرف اندورنی لاڈ اسپیکروں پر ادا کرنے کا ضکم صادر کیا جائے۔ عام نمازوں میں

صرف اذان اور اقامت کو بیرونی لاڈ اسپیکروں پر ادا کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی

کارکنوں کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے مو قع پربیرونی لاڈ اسپیکروں کے استعمال کا جواز اس لیے

ہوسکتا ہے کہ نمازیوں کی تعداد عام نمازوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ بہت سے نمازی مساجد کے

اندرونی لاڈ اسپیکروں کی آواز نہیں سن پاتے اور ان تک امام کی آواز نہیں پہنچتی۔ اس کے علاوہ

موجودہ وبا کے دوران چونکے سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔ اس لیے نماز جمعہ کے موقعے پر

نماز میں بیرونی لاڈ اسپیکروں کو کو استعمال کیا جانا چاہیے۔اسی سیاق میں وزارت مذہبی امور نے

سوشل میڈیا پر عوام کے مطالبے کے بعد ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے سوا دیگر تمام

نمازوں کے موقعے پر مساجد کے بیرونی لا اسپکر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ عام نمازوں میں صرف

اذان اور اقامت کے موقعے پر بیرونی لاڈ اسپیکر استعمال کیے جاسکیں گے۔وزارت مذہبی امور کا

کہنا تھا کہ مساجد کی انتظامیہ نے بیرونی لاڈ اسپیکروں کے استعمال کے حوالے سے وضع کردہ

طریقہ کار پر فوری طور پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت مذہبی

امور سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم کے ذریعے مساجد میں لاڈ اسپیکرکے استعمال کیحوالے سے

جاری کردہ نئے احکامات پرعمل درآمد کی نگرانی کررہی ہے تاکہ نمازیوں کے خشوع وخضوع کی

ہرممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

مساجد کے لاڈ اسپیکر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں