25

ارطغرل کے قریبی دوست ”بامسی بے” کا کردار اپنے اختتام کو پہنچا

Spread the love

ارطغرل کے دوست بامسی

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی تاریخی تْرک سیریز ‘ارطغرل

غازی’ اور اس کے سیکوئل ‘کورلش عثمان’ میں ارطغرل کے قریبی دوست ‘بامسی بے’ کا کردار اپنے

اختتام کو پہنچا۔پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑنے والی تْرک سیریز کے کردار ‘بامسی بے’ آج کے

بعد سیریز میں دکھائی نہیں دیں گے۔کورلش عثمان کے سیزن 2 کی گزشتہ رات نشر ہونے والی 60

ویں قسط میں ‘بامسی بے’ کا کردار اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ڈرامے میں ‘بامسی بے’ کی موت نے دنیا

بھر میں موجود اس کردار کے چاہنے والوں کو جذباتی کردیا ہے، اسی وجہ سے پاکستان میں ‘بامسی

بے’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔7 اکتوبر کو ترکی کے وقت کے مطابق رات 8 بجے اور

پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے کورلش عثمان کے سیزن 2 کا آغاز ہوا تھا۔’ارطغرل

غازی’ کے کرداروں میں سے صرف بامسی بے اور عبدالرحمٰن بے کورلش عثمان کے سیزن 1 میں

نظر آئے تھے جو بعد میں سیزن 2 کا بھی حصہ بنے۔ڈرامے میں ‘ارطغرل غازی’ کے وفادار پْرانے

ساتھیوں کے کرداروں کا اختتام ڈرامہ دیکھنے والوں کو جذباتی کررہا ہے۔خیال رہے کہ کورلش

عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی

اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے

عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

ارطغرل کے دوست بامسی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں