جنت مرزا مقبول ترین شخصیت 25

ٹک ٹاک کی وجہ سے لوگوں کے مرنے کی خبریں جھوٹی ہوتی ہیں‘ جنت مرزا

Spread the love

مرنے کی خبریں جھوٹی

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ٹی

وی چینلز پر چلائی جانے والی خبریں کہ ٹک ٹاک سے کسی کی جان چلی گئی یہ سب جھوٹ ہوتا ہے۔

جنت مرزا نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک کے ایس او پیز ہیں جن کے

تحت آپ ویڈیو میں پستول نہیں دکھا سکتے۔ٹاک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ہم اصل پستول کی جگہ ہاتھ

کی انگلیوں سے پستول کی طرح اشارہ کرلیتے ہیں، تو یہ سب کہ جان کا چلے جانا، ٹرین کے نیچے

آکے مرجانا یہ سب جھوٹ اور بے بنیاد ہے کیونکہ وہ شخص ایس او پیز کے مطابق ایسی ویڈیوز

پوسٹ کر ہی نہیں سکتا۔جنت کے اس بیان سے متعلق کچھ مداح متفق اور کچھ ناراض نظر آئے۔

مداحوں کی اکثریت نے ان کے بیان کو درست قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے اپنے واقعات شیئر

کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز ٹھہرایا۔دوسری جانب ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے

سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس کے حق میں نہیں ہوں

کیونکہ بے روزگار لوگوں کا گھر اس سے چلتا ہے اور لوگ اس سے پیسے کماتے ہیں۔

مرنے کی خبریں جھوٹی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں