پاکستان جبوتی میں سفارتخانہ 40

پاکستان کا جبوتی میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

Spread the love

پاکستان جبوتی میں سفارتخانہ

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان اور جبوتی کے

مابین حکومتی اور پارلیمانی سطح پر روابط ، تجارتی تعلقا ت بڑھانے اور صنعتی سرمایہ کاری کی

ضر ورت پر زور دیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ جو وفد کے ہمراہ جبوتی کے

دور ے پر ہیں نے جبوتی کے حکام اور وہاں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے جبوتی کے

وزیر صحت سے ملاقات کے دوران انہیں پا کستا ن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔چیئرمن سینیٹ

نے کہا پاکستان جبوتی میں اپنا سفارتخانہ جلد کھولے گا۔ جذب خیر سگالی کے تحت پا کستا ن جبوتی

کے میڈیکل کے طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرے گا، اس مقصد کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے گا،

چیئرمین سینیٹ نے اپنی طرف سے مختلف ممالک کے پارلیمانی سربراہان کو لکھے گئے حالیہ

خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطین میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ملاقاتوں میں مقبوضہ

کشمیر کے موجودہ حالات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ، جبوتی کے وزیر صحت قاسم اساق عثمان

نے مقبوضہ علاقوں پر پاکستانی موقف کی تعریف کی۔ وزیر صحت نے دورہ پاکستان کی دعوت اور

جبوتی کے طلبہ کو مفت میڈیکل تعلیم کی پیشکش پر پرچیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان جبوتی میں سفارتخانہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں