لندن ٹاور برج اذان 72

لندن کے ٹاور برج پر پہلی اذان کی آواز بلند

Spread the love

لندن ٹاور برج اذان

لندن (صرف اردو آن لائن نیوز) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ٹاور برج پر پہلی مرتبہ اذان دی

گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بنگلہ دیشی نژاد برطانوی شہری قاضی شفیق الرحمن نے

ٹاور برج پر اذان دی۔بین مذاہب ورچوئل افطاری کا حصہ بننے والے قاضی شفیق الرحمن

نے مکہ مکرمہ کی گرینڈ مسجد کے موذن شیخ علی احمد مولا کے انداز میں اذان دی۔بین المذاہب

افطاری کا اہتمام ہیملیٹس ہومز، ایسٹ لندن مسجد و لندن مسلم سینٹر اور ٹاور ہیملیٹس نے کیا تھا۔

افطاری سے قبل قاضی شفیق الرحمن نے اذان دی جس کے بعد لوگوں نے روزہ کھولا۔خانہ کعبہ کے

موذن کے طرز کی اذان سننے کے لیے عوام کا مجمع لندن برج ٹاور پر اکٹھا ہوگیا۔اذان کی

ریکارڈنگ کے لیے میڈیا سے تعلق رکھنے والے کیمرہ مین بھی اکٹھے ہوئے، جبکہ لوگوں نے اپنے

موبائل فونز پر بھی اذان کو ریکارڈ کرلیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے

علاقے والتھم فارسٹ کی دس مساجد میں لاڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت مل گئی تھی۔والتھم سٹو

کونسل آف ماسک کی جانب سے درخواست پر برطانوی حکومت کی جانب سے لندن کے مختلف

علاقوں میں 10 مساجد کو لاڈ سپکر پر اذان کی اجازت دی گئی تھی۔ فی الحال صرف رمضان میں ہی

یہ اجازت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں