90

بیت المقدس ، اسرائیل کے فلسطینیوں پر فضائی حملے، 3 بچوں سمیت 9 افراد شہید

Spread the love

فلسطینیوں پر فضائی حملے

مقبوضہ بیت المقدس(صرف اردو آن لائن نیوز) اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر دی، فضائی

حملے کے دوران تین بچوں سمیت 9 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ

کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے فضائی حملے کے دوران نو فلسطنییوں کو شہید کر دیا، یہ

ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب فلسطینی احتجاج کر رہے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں تین بچے بھی

شامل ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے فلسطینیوں پر مظالم کے بعد غزہ کی پٹی پر

اسرائیلیوں پر راکٹ حملے کیے تھے، تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر ظلم نہ رکا تو مزید حملے کریں گے۔

دوسری طرف قبلہ اول کی تحفظ کی خاطرفلسطینی ڈٹ گئے، یہودیوں کے یوم یروشلم مسجد الاقصیٰ

میں مارچ کا منصوبہ پر فلسطینیوں نے رات بھر مسجد الاقصیٰ میں گزاری تاکہ انتہا پسند یہودیوں کو

داخلے سے روکا جاسکے، نیتن یاہو نے یہودیوں کے داخلے کے لئے راستہ صاف کرنے کا حکم دیا،

جس پر ہزاروں فوجیوں نے پیر کی صبح قبلہ اول پر دھاوا بول دیا۔اسرائیلیوں بے بس فلسطینیوں پر

ظلم کا پہاڑ توڑ ڈالا، نمازیوں پر ربڑ کی کوٹنگ والی گولیاں برسائیں، شیلنگ کی، بم بھی پھینکے،

مسجد کے قالین کو بھی آگ لگ گئی۔حملوں میں تین سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے،، کئی

زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسکے باوجود فلسطینی جرات کی دیوار بن گئے، اسرائیلی مظالم

کے ااگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کردیا، قابض فورسز پر خوب پتھراؤ کیا اور آخری دم تک قبلہ اول

کے تحفظ کا اعلان بھی کیا۔بے رحم اسرائیلیوں نے خواتین کو بھی نہ بخشا بے دردی سے گرفتار کیا،

، مسجد الاقصیٰ کے باہر یہودی شہری نے فلسطینیوں پر گاڑی چڑھا دی۔حماس نے دھکمی دی ہے

اگر اسرائیلی فوج مسجد الاقصیٰ سے نہیں نکلی تو اسے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا،دمشق گیٹ پر

فلسطینی شہری اسرائیلی چیک پوسٹ توڑ کر بیت المقدس کے قدیم شہر میں داخل ہوگئے۔اقوام متحدہ

کے سیکرٹری جنرل نے بھی اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہا کردیا، انہوں نے صہیونی فورسز سے

فلسطین پر مظالم اور مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیرات روکنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینیوں پر فضائی حملے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں