آج کا دن 51

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
مالی حوالے ابھی ٹینشن چل رہی ہے۔ آپ کو جیسے تیسے ابھی گزارہ کرنا ہوگا۔ ابھی دو ہفتے ایسے ہی گزر سکتے ہیں۔ عطارد فی الحال زائچہ سے دور ہے۔ دعا سے کام لیں۔
ثور
سخت وقت تو ہے مگر اب امید ہے کہ کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔آپ کو بس کسی نہ کسی طرح سے خاموشی کے ساتھ وقت گزرنا ہے اور روحانی قوت تیز کریں۔
جوزہ
ان دنوں اگر ضرورتیں پوری ہوتی رہیں تو پھر بھی اﷲ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کریں، ورنہ دوسرے زائچے والے تو سخت پریشان ہیں۔ آج قدرے خاموش دن ہے۔
سرطان
ملی جلی کیفیت کا حامل دن ہے۔ آپ کے لئے فی الحال کوئی بڑی خبر نہیں البتہ گھریلو ضرورت ان شاء اﷲ کسی نہ کسی طریقے سے پوری تو ہوتی رہے گی، فکر نہ کریں۔
اسد
اولاد کے حوالے سے بالکل پریشان نہ ہوں، جس نے پیدا کیا ہے، اس نے اسباب بھی پیدا کئے ہوں گے اور بڑی امید ہے کہ جلد ہی آپ کی مشکلات حل ہو جائیں گی۔
سنبلہ
آپ اس شخص کی بالکل فکر نہ کریں، جس کو آپ کی فکر نہیں ہے۔ اس وقت ویسے بھی صرف اپنے حق کے لئے لڑنا ہے اور ان شاء اﷲ آپ کو آپ کا حق ضرور مل کر رہے گا۔
میزان
فکر مند ہونے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ اﷲ پاک پر بھروسہ رکھیں اور ساری شکایتیں پریشانیاں مشکلاتیں اسی سے بیان کریں۔ وہی ہے جو اس سے آپ کوباہر نکال سکتا ہے۔
عقرب
ابھی صورت حال کسی بھی طرح مناسب اور آپ کے حق میں نہیں ہیں۔ ابھی چند دن خاموشی سے گزرنے ہیں۔ میرے اﷲ نے چاہا تو جلد تمام تر خراب صورت حال سے باہر آ جائیں گے۔
قوس
حالات اتنے بُرے نہیں جتنے آپ سمجھ رہے ہیں۔ اﷲ پر بھروسہ رکھیں۔ وہ دن نہیں رہے تو یہ دن بھی نہیں رہیں گے۔ آج امید ہے ضرورت پوری ہوتی رہے گی۔ غیبی انداز سے۔
جدی
کل تک جن امور میں دشواری چل رہی تھی۔ آج قدرے بہتری آنے کی امید ہے، مگر مکمل حالات ٹھیک ہونے میں ابھی مزید 17یوم درکار ہیں۔ فی الحال گزارہ ہی چلے گا۔
دلو
امید ہے کہ اس طرف سے رقم آ جائے گی۔ جہاں سے وعدہ ہوا تھا اور آج آپ اپنے گھر والوں کے لئے کچھ خرچ کرنے کے قابل ہوں گے اور کچھ ذہنی سکون محسوس کریں گے۔
حوت
آپ جس معاملے کو اپنے سر پر سوار کر رہے ہیں۔ وہ اتنا مشکل نہیں ہے۔ اس کا بھی کوئی نہ کوئی حل نکل ہی آئے گا۔ آج کا دن امید ہے آپ کی مالی مدد بھی ان شاء اﷲ کروا دے گا۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں