پاکستان نے جنوبی افریقہ 53

پاکستان نےزمبابوے کو سیریز میں و ائٹ واش کر دیا

Spread the love

سیریز میں و ائٹ واش

ہرارے (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان زمبابوے کو اننگز اور

147 رنز سے شکست دے کر سیریز میں و ائٹ واش کر دیا ۔بہترین بلے بازی پر عابد علی کو پلیئر

آف دی میچ قرار دیا گیا ،فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی سیریز قرار پائے۔ہرارے

میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے

بعد زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ کرکے

فالوآن کیا،دوسری اننگز میں 220 رنز پر 9 وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔میچ کے چوتھے روز زمبابوے

نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار تھے تاہم

اس کی آخری جوڑی مجموعی اسکور میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم دوسری

اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔یوں پاکستان نے یہ میچ اننگز اور 147 رنز اور سیریز 0ـ2 سے

اپنے نام کر لی۔دوسری اننگز میں نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام

بنائی اور 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 510

رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی، جس میں عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری شامل تھی۔

سیریز میں و ائٹ واش

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں