35

امریکا کا اپنے فوجیوں کا بحفاظت انخلا کیلیے لڑاکا طیارے افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

Spread the love

فوجیوں کا بحفاظت انخلا

واشنگٹن( صرف اردو آن لائن نیوز) امریکا نے افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کی بحفاظت اپنے

ملکوں کو واپسی کے لیے 52 بمبار طیارے اور ایک درجن ’’ایف-18‘‘ جنگی طیاروں کو بھیجنے

کا حکم دید یا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے جوائنٹ چیف چیئرمین مارک

ملی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے نکلنے والی افواج کے تحفظ کے

لیے چھ ’’بی – 52 بمبار طیارے‘‘ اور ایک درجن ’’ایف-18‘‘ جنگی طیاروں کو بھیجنے کا حکم دیا

گیا ہے، بمبار اور لڑاکا طیاروں کی یہ کھیپ صدر جوبائیڈن کے حکم کے تحت 11 ستمبر تک

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کے دوران فوج اور غیر ملکی کنٹریکٹرز کی

حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔ پینٹاگون کے جوائنٹ چیئرمین نے کہا کہ امریکی فوج کسی

دوسرے ملک میں بھی افغان فورسز کی تربیت کر سکتی ہے جب کہ افغان فضائیہ کے لیے اضافی

مدد پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔امریکا کی جانب سے طیاروں کی مزید کھیپ بھیجنے کا فیصلہ اْس

وقت کیا گیا ہے جب طالبان نے متنبہ کیا تھا کہ امریکا کی جانب سے یکم مئی کے بجائے فوجیوں کے

انخلا کی تاریخ میں 11 ستمبر تک کی توسیع کے بعد اب وہ بھی معاہدے کی غیرملکی فوجیوں کو

نشانہ نہ بنانے کی شق کے پابند نہیں رہے ہیں

فوجیوں کا بحفاظت انخلا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں