236

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدہ جلد متوقع

Spread the love

پاکستان اورآئی ایم ایف میں معاہدے کے حتمی مسودے کاتبادلہ ہو گیا ، جس کے بعد مالیاتی پیکیج کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین سمجھوتہ جلد طے پانے کی قوی توقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملکی معیشت کو خسارے سے نکالنے کیلئے بالآخر آئی ایم ایف کے پاس جانے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسدعمراورآئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگاڑڈ کے درمیان رسمی ملاقات 10 فروری کو دبئی میں ہوگی جس میں شرائط اور پیکیج کے حجم کے حوالے سے معاملات طے پائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطا بق آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے پر ادائیگیوں کے نظام میں بہتری آئیگی اور پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائربہترہوں گے۔اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالیاتی پیکیج سے متعلق حتمی مسودے کا تبادلہ بھی ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں