سمارٹ لاک ڈائون نافذ 34

بنک، فارما انڈسٹری، امپورٹ ایکسپورٹ ،کسٹم معاملات عید کی چھٹیوں سے مستثنیٰ قرار

Spread the love

چھٹیوں سے مستثنیٰ قرار

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بزنس کمیونٹی کو ملک میں مکمل

لاک ڈاؤن نہ کرنیکی یقین دہانی کرا تے ہوئے فارما انڈسٹری کو موجودہ لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ

قراردیدیا، وزیر اعظم نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ایس او پیز فالو کریں تاکہ لاک ڈاؤن کی نوبت نہ

آئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں نے وزیر اعظم سے

ملاقات کی ، وفد میں مرزا عبدالرحمن کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس ،سابق صدر لاہور

چیمبر عرفان اقبال شیخ ‘ چیئرمین اپما باؤ محمد بشیر ، شاہد بٹ، ندیم قریشی ودیگر شامل تھے،

اس موقع پر میاں انجم نثار سابق صدر ایف پی سی سی آئی و چیئرمین بزنس مین پینل اورخواجہ

شاہ زیب اکرم سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے وزیر اعظم عمران خان کو کروناوباء ،

لاک ڈاؤن اور سخت پابندیوں کے باعث پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ

کرتے ہوئے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن تباہی کا موجب ہوگا اس لئے حکومت کو ایسے احکامات جاری

کرنے چاہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں ناکہ ملک کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گزشتہ لاک

ڈاؤن کے باعث ہونے والی پریشانیاں تاحال ختم نہیں ہوسکیں ۔ ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن سے تاجر

برادری بھوک و افلاس کا شکار ہو جائے گی ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ تاجروں کو ایس

او پیز کے تحت مکمل کاروباری کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ عید

سے قبل بنکوں کی چھٹیوں کو محدود، کسٹم ، امپورٹ اور ایکسپورٹ معاملات کو پابندی سے مستثنیٰ

قرار دیتے ہوئے جاری و ساری رکھا جائے ۔ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے مشیر تجارت رزاق

داؤد کو حکم دیا کہ وہ عید سے قبل بنک ، کسٹم اور امپورٹ ایکسپورٹ معاملات کو جاری رکھنے

اور لاک ڈاؤن و چھٹیوں سے مستثنیٰ قرار دینے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ میاں انجم نثار اور

خواجہ شاہ زیب اکرم نے وزیر اعظم کو ایف پی سی سی آئی کے دورہ کی دعوت اور بزنس کمیونٹی

کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی بزنس کمیونٹی اور

حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرتا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان ایف پی سی سی آئی قیادت سے

رابطے بڑھاکر ملک کی اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے مفید تجاویز حاصل کر سکتے ہیں ۔ میاں انجم

نثار اورخواجہ شاہ زیب اکرم نے ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کرنے اور آئے روز

نوٹسز پر ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا ۔اس موقع پر مرزا عبدالرحمن کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی

نے وزیر اعظم کی توجہ مہنگائی کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ آئے روز بڑھتی مہنگائی سے

عام لوگوں شدید پریشانی کا شکار ہے۔ حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات

اٹھانے چاہئیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وفد کو 16مئی کے بعد لاک

ڈاؤن نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے تاکید کہ بزنس کمیونٹی کرونا ایس او پیز فالو کرے تاکہ

لاک ڈاؤن کی نوبت نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ میں خود مکمل لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہوں۔ تاہم تاجر

برادری خود بھی احتیاط کریں اور دوسروں کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں ۔ وزیر اعظم

عمران خان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ نجی کمرشل بنک آئندہ ہفتے سوموار سے بدھ تک

ایکسپورٹرز ، امپورٹرز کیساتھ لین دین کریں گے ۔ وزیر اعظم نے فارما انڈسٹری کو موجودہ لاک

ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے اجازت دی کہ فارما انڈسٹری فل کپیسٹی کیساتھ کام جاری رکھے

گی ۔ ایف بی آر کے حوالے شکایات پر وزیر اعظم نے وفد کو جلد ایکشن لینے کی بھی یقین دہانی

کرائی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر میاں

ناصر حیات مگو، سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم ، چیئرمین کیپٹل آفس قربان علی و دیگر نائب

صدور بزنس کمیونٹی کا ایک مضبوط حصہ ہیں ۔ حکومت ایف پی سی سی آئی کو ہر پلیٹ فارم پر

اعتماد میں لیکر ساتھ چلے گی اور فیڈریشن کے نمائندوں کو ہر فورم پر نمائندگی دی جائے گی تاکہ

بزنس کمیونٹی اور حکومت ملکر پاکستان کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر دیں۔وزیراعظم عمران

خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں خوشحالی اور معاشی ترقی قانون کے آسا ن اطلاق اور عوام

کوانصاف کی آسان فراہمی سے ہی یقینی بنائی جا سکتی ہے،ماضی میں جنوبی پنجاب وسائل کی غیر

منصفانہ تقسیم کی بدولت ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت

جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی جس میں میں

جنوبی پنجاب میں عوامی فلاحی، ترقیاتی اور جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کے قیام کے حوالے سے امور

پر گفتگو کی گئی ۔وفاقی وزیر برائے صنعت مخدوم خسرو بختیار, وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان

بزدار اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت بھی ملاقات میں شریک تھے۔ممبران قومی

اسمبلی میں فاروق اعظم، رانا قاسم نون، سردار نصراﷲ خان دریشک، طاہر اقبال، عبدالغفار وٹو، میاں

شفیق آرائیں، سردار عامر طلال گوپانگ، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سمیع اﷲ چوہدری، حسنین

دریشک اور دوست محمد مزاری شامل تھے۔ممبران نے اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام الناس کو درپیش

مسائل کے حل بالخصوص سڑکوں، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سمیت دیگر بڑے

ترق?اتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ممبران نے وزیر اعظم کی جنوبی پنجاب میں

خصوصی دلچسپی اور فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرنے پر وزیر

اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام کو نظر انداز کیا گیا۔ پاکستان

تحریک انصاف کی حکومت حقیقی معنوں میں جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے ویڑن پر

عملدرامد ممکن بنارہی ہے۔

چھٹیوں سے مستثنیٰ قرار

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں