22

بھارت میں 3لاکھ 93ہزارنئے کیس رپورٹ ،مجموعی تعداد ایک کروڑ 95لاکھ ہوگئی

Spread the love

بھارت نئے کیس رپورٹ

نئی دہلی(صرف اردو آن لائن نیوز) بھار ت میں ایک دن میں کورونا سے مزید 3689افراد ہلاک

ہوگئے، ملک میں مجموعی طور پر کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 15600ہو گئی ہے۔ اسی

طرح ایک دن میں کورونا کے نئے 3لاکھ 93ہزار کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا سے

متاثرہونیوالوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں

کورونا وائرس سے صورتحال انتہائی تشویشناک، کئی روز سے یومیہ تین لاکھ سے زیادہ نئے کیس

رپورٹ ہو رہے ہیں، ایک روز میں مزید 3لاکھ 93ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جسکے بعد کورونا سے

متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ ہوگئی ہے ، چوبیس گھنٹے میں تین ہزار

422 افراد لقمہ اجل بن گئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی۔ بھارت

میں یومیہ کورونا کیسز 3 لاکھ سے زائد ہونے کا یہ مسلسل 12 واں روز ہے جب کہ چار روز سے

یومیہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 3 ہزار سے زیادہ ہے۔ اسپتال بھر گئے اور آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی

جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ برطانیہ سمیت کئی ممالک کی جانب سے طبی آلات اور

آکسیجن گیس کی امداد بھی بھارت پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں صورتحال سنگین

ہے، جے پور گولڈن ہسپتال میں چند گھنٹوں کی آکسیجن رہ گئی۔ کئی علاقوں میں لواحقین اپنی مدد آپ

کے تحت مریضوں کیلئے آکسیجن اور وینٹی لیٹرز کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں۔

بھارت میں کورونا

بھارت نئے کیس رپورٹ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں