22

ملک میں کورونا سے 79 اموات،4213 نئے کیس رجسٹر

Spread the love

کورونا سے 79 اموات

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کوروناکی تیسری لہر سے مزید 79جاں بحق ہونے

کے بعد مجموعی اموات 18149ہو گئیں، 4213افراد میں وائرس کی تصدیق،متاثرہ افراد کی تعداد 8

لاکھ 34ہزار 146تک جا پہنچی، ایکٹو کیسزکی تعداد87953ہو گئی، 5377مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ

روز ملک بھر میں کوویڈ 19 کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز ملک

میں 4 ہزار 213 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد

رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8تا 16مئی کے دوران نقل

وحرکت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں

8سے 16مئی کے دوران تمام مارکیٹیں، مراکز، تجارتی، مالز، ، بزنس شاپز، دیگر دکانیں بند رہیں

گی، تاہم ادویات، اشیائے ضروریہ، سبزی، پھل، پیٹرول پمپ، کھلے رہیں گے۔ متعلقہ تاریخوں کے

دوران شہر میں کوئی چاند رات بازار بھی نہیں لگے گا۔ تمام مہندی کے اسٹالز، جیولری، کپڑوں

سمیت دیگر تمام بازار بند رہیں گے۔ شہر کے تمام تفریحی مقامات، پکنک اسپوٹس، اور سیاحتی

مقامات پر بھی بند رہیں گے۔ اس دوران ان مقامات کے ارد گرد موجود ریسٹورنٹس پر بھی پابندی

ہوگی۔

کورونا سے 79 اموات

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں