33

پاکستان میں پہلی بار کورونا وبا سے ریکارڈ201 اموات

Spread the love

ریکارڈ201 اموات

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 201 افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی،5 ہزار 292 نئے کیسزرپورٹ ،پاکستان میں

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہوگئی۔ بد ھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 101

کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,682,01 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 292 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 810,231 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے

مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ80 ہزار 356 ، پنجاب میں 2 لاکھ 96 ہزار 144، خیبر پختونخوا میں

ایک لاکھ 15 ہزار 596، اسلام آباد میں 74 ہزار 131، بلوچستان میں 21 ہزار 945 ، آزاد کشمیر میں

16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد88 ہزار

207 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

ملک بھر میں کورونا سے مزید 201 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق

ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 530 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق

کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 678 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے

مریضوں کی تعداد 704,494 ہوگئی ہے۔

ریکارڈ201 اموات

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں