آج کا دن 39

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 دماغ پر جاری بوجھ میں ان شاءاللہ نمایاں کمی آنے کی امید ہے اور جہاں پر نظریں ہیں وہاں سے بھی اچھی خبر آ سکتی ہے۔ مخالفت والا خانہ اب تقریباً بند ہو چکا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آج آپ کو ایک اہم معاملے میں کامیابی ملنے کا امکان ہے اور کچھ بلاک رقم کی واپسی یا کسی جانب سے مالی مدد بھی آ سکتی ہے۔ بہرحال ضرورت پوری ہو جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 صورت حال بدستور تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور امید ہے کہ اب جلد آپ اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو جائیں گے اور پرانے سلسلے بھی بحال ہونا شروع ہو جانے کا امکان ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 ایک غیر متوقع سلسلہ ان شاءاللہ کسی وقت بھی بن سکتا ہے اور آپ کو ایک نئے انداز میں ڈال سکتا ہے جس چیز کا خوف تھا وہ اب آپ سے کافی دور ہوتا جا رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 صورت حال بدستور تیزی سے آپ کے حق میں ہوتی محسوس ہو رہی ہے اور آپ کے اب کئی مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں، ان شاءاللہ اب دنوں میں بگڑی بات سنور جائے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 غصہ کم کریں۔ اس وقت ایسا کرنا بنی بنائی بات کو اپنے ہاتھوں سے نکالنے والی ہے۔ اس لئے حکمت سے چلیں گے تو صورت حال بھی ان شاءاللہ آپ کے کنٹرول میں رہے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ کی صحت کا خانہ ابھی کافی کمزور ہے۔ اس طرف اچھی طرح توجہ دیں اور صدقہ بھی دیں۔ حالات بدلنے میں ابھی وقت درکار ہے، اس لئے ابھی صبر و تحمل سے بھی چلنا ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 ان دنوں مالی معاملات کے حوالے سے جو دشواری کا سامنا ہے۔ اللہ نے چاہا تو اب زیادہ نہیں چلے گا، بے فکر رہیں اور آج اس کے بارے میں اچھی خبریں ملنے کی امید بھی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ کو اپنے مسئلے کا حل ان شاءاللہ ضرور مل جائے گا اور جہاں سے امید لگا رکھی تھی وہ اب پوری ہوتی بھی دکھائی دے رہی ہے۔ آج کچھ رقم ہاتھ میں بھی آ سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 ابھی صورت حال قدرے کمزور ہے۔ آپ کو صبر و تحمل سے چلنا ہوگا۔ اور کوشش کرنی ہے کہ زبان قابو میں رہے۔کسی بات پر زیادہ غصہ نہیں دکھانا، ورنہ آپ کا جھگڑا ہو سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ کو صرف چند دن اور صبر سے کام لینا ہے۔ جو سلسلہ ٹوٹ چکا ہے۔ اس کو جڑنے میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے۔ آپ نے جلد بازی دکھائی تو مزید مسئلے بڑھ سکتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آپ کے لئے ایک اچھی خبر ہے آج اور روزگار کے حوالے سے نیا سلسلہ بن جانے کی امید ہے۔ آپ کو دماغ پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا۔ اب تو صورت حال بہتر ہونے کا امکان ہے۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں