شہنشاہ ظرافت منور ظریف 48

شہنشاہ ظرافت منور ظریف کی 45 ویں برسی 29اپریل کو منائی جائے گی

Spread the love

شہنشاہ ظرافت منور ظریف

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) بے ساختہ اداکاری سے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیردینے

والے شہنشاہ ظرافت منور ظریف کی 45 ویں برسی 29اپریل کو منائی جائے گی ۔منور ظریف 25

دسمبر1940 کو لاہور کے علاقہ گجرسنگھ میں پیدا ہوئے۔ انہیں مزاح کا فن وراثت میں ملا۔انہوں نے

اپنے کیرئیر کا آغاز 1961 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈنڈیاںسے کیا جس کے بعد ان کی مقبولیت میں دن

بدن اضافہ ہوتا چلا گیا۔1973 میں وہ پہلی بار اردو فلم پردے میں رہنے دو میں سائیڈ ہیرو کے روپ

میں سامنے آئے اور اسی سال ایک اور فلم رنگیلا اور منور ظریف کی کامیابی نے منورظریف کو

سپر اسٹار بنا دیا۔ان کے کیریئر کی لازوال فلم ”بنارسی ٹھگ ”رہی جس میں منور ظریف نے مختلف

کرداروں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے، بطور ہیرو ان کی قابل ذکر فلموں اج دی مہینوال،

جیرابلیڈ، شریف بدمعاش،کل کل میرا ناں، رنگیلا اور منورظریف، نوکر ووہٹی دا، رنگیلا عاشق اور

دیگرکئی شامل ہیں۔منور ظریف نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں 325 فلموں میں اداکاری کے جوہر

دکھائے ۔ان کو عشق دیوانہ، بہارو پھول برساو اور زینت میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ

سے بھی نوازا گیا۔وہ 29 اپریل 1976 کو صرف35 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث

انتقال کر گئے۔

شہنشاہ ظرافت منور ظریف

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں