آج کا دن 108

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
آپ کو ان دِنوں مالی طور پر سخت مشکلات کا سامنا ہے اور کسی جانب سے اس کا سلسلہ بنتا ہوا بھی دکھائی نہیں دے رہا، لیکن اس کے باوجود آپ کو مایوس نہیں ہونا، کیونکہ اﷲ پاک وہاں سے سلسلے بنا دیتا ہے جہاں سے انسان کے گمان میں بھی نہیں ہوتا اور یہ سب آپ کی نیت پر ہے۔آپ کو خود کو بدلنا بھی ہو گا اور حقوق العباد کے حوالے سے بہت کچھ ٹھیک بھی کرنا ہوگا۔
ثور
جو کرتا ہے اﷲ کرتا ہے اور اﷲ پاک جو کرتے ہیں وہ ٹھیک ہی کرتے ہیں، پھر آپ کا کیا عمل دخل، خود کو سپرد اﷲ کر دیں اور حسبنا اﷲ و نعیم الوکیل450 مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں، وہ سب کچھ آپ کے حق میں ہو گا وہ بہتر کر دیگا۔ اس ہفتے مالی طور پر بہتری کی امید ہے، ضرورت کے تحت پیسہ ہاتھ میں آ سکتا ہے اور صحت کے حوالے سے بھی لاحق پریشانی دور ہو سکے گی،اپنے اندر توکل پیدا کریں ۔
جوزہ
دشمن آپ کا کوئی نہیں ہے، آپ خود اپنے دشمن ہیں، ایک تو وقت کی قدر نہیں کرتے، دوسرا آپ کی زبان قابو میں نہیں رہتی۔ اس کو قابو کر لیں تو بے شمار مشکلات سے بچ جائیں گے۔ ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ہیں، ان کو دوبارہ مت کریں۔آپ کو اندازہ ہے کہ کون اپنا اور کون غیر ہے؟ اس حوالے سے چلیں گے تو امید ہے بہتر انداز سے زندگی بسر ہو سکے اور چند دن کے لئے نہیں مستقل طور پر نیت بہتر ہونی چاہئے۔
سرطان
آپ کی جو مشکل چل رہی ہے۔ ان شاء اﷲ وہ کسی وقت بھی ختم ہو جائے گی اور کسی بات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، اب صورتِ حال آپ کے حق میں ہوتی چلی جا رہی ہے۔اگر آپ نے ماضی کی غلطیاں دوبارہ نہ کیں تو بڑا فائدہ ہو گا ،بس کسی کا حق نہ ماریں اور کسی کو اپنا حق نہ لینے دیں،تھوڑا سا مضبوط بنیں، بڑے اور اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، وقتی پریشانی ہو سکتی ہے، مگر بعد میں بڑا فائدہ ہے۔
اسد
آپ وہم کا شکار ہیں،اِس وقت اس سے نکلنا ہو گا اور اﷲ پاک پر مکمل بھروسہ کرنا ہو گا، آپ کسی بندش، نظر یا جادو ٹونے وغیرہ جیسی چیزوں کا شکار نہیں ہیں آپ کا نصیب میرے اﷲ پاک نے ان شاء اﷲ اچھا ہی لکھا ہو گا، بس تھوڑی محنت اور ہمت کی ضرورت ہے، ہاتھ میں پیسے آنے شروع ہو جائیں گے تو بے شمار مسائل بھی خودبخود ٹھیک ہو جائیں گے اور سکون نصیب ہو گا۔
سنبلہ
آپ کی دِلی مراد پوری ہونے کا امکان ہے اور برسوں سے جس کا انتظار تھا، وہ بھی ختم ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے، جو بات آپ کو تنگ کر رہی تھی، اُس کا کوئی حل ضرور مل سکتا ہے، بس توکل مضبوط کریں،اس کی شدید کمی ہے۔یہ ہفتہ آنے والے دِنوں میں بہتری کی خبر دے سکتا ہے۔اﷲ پاک سے امید ہے کہ وہ پردۂ غیب سے ضرورتیں پوری کر دیں گے اور پیسہ بھی ہاتھ میں آئے گا۔
میزان
جن لوگوں نے بڑا عرصہ بیماری میں کاٹا ہے، میرے اﷲ نے چاہا تو اب وہ اِس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور روزگار کے امور میں کوئی غیر متوقع سلسلہ بن سکتا ہے، ان دِنوں آپ کسی خاص مقام سے گذر رہے ہیں اور دماغ بوجھل سا رہنے لگا ہے، کچھ سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ کیا کِیا جائے۔ ان حالات میں سب کچھ اپنے اﷲ پر چھوڑ دیں وہ جو کرتا ہے اچھا ہی کرتا ہے، بس تھوڑا انتظار کر لیں۔
عقرب
غیروں سے فائدہ ملنے کا امکان اور اپنوں سے دوری جیسا معاملہ ہو سکتا ہے۔جن پر سب سے زیادہ بھروسہ کیا اور ماضی میں ان کیلئے بڑی قربانیاں بھی دیں، وہ اب پرائے ہو گئے ہیں اور ماضی کا قصہ بن گئے ہیں۔ وہ دوبارہ زندگی میں آ جائیں تو عجوبہ ہی ہو گا۔ آپ اپنی الگ سے زندگی شروع کر دیں اور اﷲ پاک پر مکمل توکل کرتے ہوئے قدم اٹھائیں وہ آگے کے سلسلے خودبخود ہی بنا دیں گے۔
قوس
لالچ کو اپنے سے دور رکھیں،جو نصیب میں لکھا ہو گا، وہ آپ تک پہنچ جائے گا۔ ان دِنوں صورتِ حال غیر متوقع انداز سے بدل رہی ہے اور آپ کے حق میں ہوتی جا رہی ہے۔آپ نے اگر مناسب حکمت عملی اپنائی اور ہمت سے کام لیا تو امید ہے کہ آپ بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔کاروباری حضرات کے لئے خاص طور پر ان شاء اﷲ آنے والے دِن بہتر ہو سکیں گے اور بڑے فیصلے بھی ضروری ہیں۔
جدی
کسی کی باتوں میں آ کر یا کسی بھی قسم کے لالچ میں آپ اپنی پوزیشن جو جائز ہے نہ چھوڑیں اور مضبوطی کے ساتھ چلیں،ابھی دن نازک اور آزمائشی سے چل رہے ہیں زیادہ مسئلہ نہ ہو جائے، اِسلئے خاموشی ہی اختیار کریں،ان دِنوں خانگی مسائل بھی دوبارہ پیدا ہو سکتے ہیں، وراثتی امور میں جھگڑے کا اندیشہ بھی ہے ،جن کا بہت ساتھ دیا وہ آپ کیخلاف ہو سکتے ہیں، اِس لئے غصہ بھی قابو میں رکھنا ہو گا۔
دلو
جو کچھ آپ چاہتے ہیں، وہ فی الحال ابھی ممکن نہیں ہے۔ ان دِنوں آپ کو صرف اِس بات پر ہی شکر ادا کرنا چاہئے کہ اﷲ نے جس حال میں رکھا ہوا ہے دوسروں سے لاکھ درجے بہتر ہے اور اگر شکر ادا کرتے رہے تو جلد آپ بڑی اہم پوزیشن پر آ جائیں گے اور جو ہاتھ سے نکل چکا ہے، وہ بھی واپس آ جائیگا۔ مالی طور پر جو پریشانی ہے ان شاء اﷲ وہ عارضی ثابت ہو گی اور نیا سلسلہ جلد بن سکتا ہے۔
حوت
کچھ گڑ بڑ محسوس ہو رہی ہے، معاملات بہتر نہیں ہو پا رہے، آپ استخارے سے مدد لے لیں اور اپنے راز اپنے تک رکھیں۔ جو غلطیاں ماضی میں ہو چکی ہیں، اب دوبارہ نہ ہو پائیں۔ والدین اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، روزانہ اپنے گھر میں داخل ہوتے ہی بسم اﷲ پڑھ کر درود شریف اول و آخر اور درمیان میں سورۂ اخلاص ایک مرتبہ پڑھنے سے گھر سے ہر قسم کی نحوست و بلائیں ختم ہو جائیں گی۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں