67

شہر قائد کے مسائل کا حل( ن) لیگ کے پاس،مریم نواز

Spread the love

شہر قائد کے مسائل

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) کراچی میں کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مریم نواز

نے دورہ منسوخ کر دیااور کہا عوام کے تحفظ کیلئے کراچی جانے کا ارادہ ترک کیا، سیاسی فائدے

کیلئے یہ مناست نہیں تھا، شہر قائد کے مسائل کا حل صرف( ن) لیگ کے پاس ہے، یقین ہے این ا ے

249 میں مفتاح اسماعیل کے حق میں فیصلہ آئیگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دورہ کراچی کیلئے بہت پر جوش تھی، این اے 249 کے عوام کی

صحت اور زندگیاں زیادہ عزیز ہیں، (ن) مسلم لیگ چاہتی ہے کراچی کی تقدیر بد لے، مفتاح اسماعیل

سے مسلسل رابطے میں ہوں، حلقے کے مسائل کا علم ہے۔ مسلم لیگ( ن) نے کراچی میں امن و امان

بحال کیا، دھا ند لی کر کے شہباز شریف کو ہرایا گیا، دھاندلی سے مسلط کردہ لوگوں کی کارکردگی

آپ نے دیکھ لی، کراچی کے مسائل پر بات کرنی ہے، کسی پر کیچڑ نہیں اچھالنا، پی ڈی ایم بھرپور

طریقے سے کھڑی ہے، اجلاس جاری ہیں، پی ڈی ایم کی تحریک بہت کامیاب تھی، پی ڈی ایم جلسوں

کے بعد حکومت سنبھل نہیں سکی، عوام نے باہر نکل کر پی ڈی ایم کی حمایت کی، حکومت کانپتی

رہی۔لیگی رہنما نے مزید کہا ش سے ن نکل سکتی ہے نہ ایسا ہوسکتا ہے، شہباز شریف، حمزہ کی

اسیری ثبوت ہے وہ نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں، شہباز شریف تھوڑی سی آمادگی ظاہر کرتے تو آج

وزیراعظم ہوتے۔ انہوں نے پوری کوشش کی نواز شریف کو کھینچ کر واپس لائیں، لندن کا قانون بکتا

نہیں۔

شہر قائد کے مسائل

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں