32

بھارت میں کورونا بھیانک,ایک دن میں ریکارڈ 2600اموات

Spread the love

بھارت میں کورونا بھیانک

نئی دہلی (صرف اردو آن لائن نیوز) بھارت میں کورونا بھیانک ہوگیا، آکسیجن کے لیے ترستے

شہریوں کی نبضیں ڈوبنے لگیں ، اموات اور مریضوں کے خوف ناک ریکارڈ بننے لگے۔مسلسل

چوتھے روز بھی24 گھنٹوں میں تین لاکھ 44 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے ، 2600 کی

سانس کی ڈور ٹوٹ گئی ،ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے،

جان سے جانے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو

اجتماعی سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی ، مختلف شہروں میں آکسیجن پہنچانے کے لیے ریلوے

حرکت میں آگیا۔مہاراشٹر، اڑیسہ، کیرالہ میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن لگ گیا، کویت نے بھارت سے براہ

راست کمرشل پروازیں معطل کردیں ، ڈبلیو ایچ او نے بھارت سے نقل وحرکت پر فوری پابندی کا

مطالبہ کردیا اور کہا کہ کہا بھارت میں کورونا وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تشویش ناک

صورت حال خطرے کی گھنٹی ہے ، امریکا نے بھارت کو طبی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔بھارتی

میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 46 ہزار 786

کیسز رپورٹ ہوئے اور 2624 اموات ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک

کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ اموات ایک لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہیں۔بھارتی

میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران دارالحکومت نئی دہلی کے تمام ہسپتالوں کے آئی سی یو

مکمل طور پر بھر چکے ہیں جب کہ ہسپتال حکام کا بتانا ہے کہ کچھ تشویشناک مریضوں کو فی منٹ

40 سے 50 لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہے۔

بھارت میں کورونا بھیانک

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں