آج کا دن 38

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 جو لوگ کسی حوالے سے بھی پریشان ہیں وہ ان شاءاللہ آج اپنے بارے میں اچھی خبر سن سکتے ہیں اور آپ کو آج غیبی انداز سے صورت حال میں تبدیلی ملے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آج ایک مشکل میرے اللہ نے چاہا تو آسان ہو جائے گی اور آپ کی بڑی ضرورت بھی پوری ہونے کی امید ہے۔ آپ خود کسی کام میں ابھی ہاتھ نہ ڈالیں تو بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آپ کے لئے ایک اچھی خبر ہے اور جس کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ بھی پوری ہونے کا امکان ہے جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ ہرگز ہرگز ابھی ایسا نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 استخارے کی مدد سے چلنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو ابھی صورت حال کی نزاکت کا علم نہیں ہے۔ آپ کا اٹھایا ہوا ایک بھی غلط قدم آپ کے لئے مشکل لا سکتا ہے ، خیال کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آج کا دن بڑا اہم ہے۔ آپ کی ایک مشکل حیران کن طریقے سے حل ہوگی اور جو رقم کسی جگہ بلاک تھی، اس میں سے کچھ ملنے کا بھی امکان ظاہر ہو رہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ کی جس مشکل نے آپ کو تنگ کر رکھا ہے۔ وہ حل ہونے کے قریب ہے۔ اس لئے تیسرے کلمے کا ورد تیز کر دیں۔ آپ جلد خود کو ان مسائل سے ان شاءاللہ آزاد کرا لیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 بڑے اچھے انداز سے ایک مسئلہ ان شاءاللہ حل ہو سکتا ہے اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہو گی ہاتھ میں آنے کی امید ہے۔ بس صحت کا خانہ قدرے کمزور ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جو لوگ کافی دنوں سے کسی بات کو لے کر سخت ٹینشن کا شکار چلے آ رہے ہیں تھے، وہ اب ان شاءاللہ بہتری محسوس کر سکیں گے اور گھر میں بھی جاری کشیدگی بھی کم ہو سکے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 ابھی تو جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں۔ اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بات کسی بھی طرح سے بن نہیں رہی۔ آپ خود استخارے سے مدد لیں کہ کس جگہ پر رکاوٹ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ اور ان دنوں آپ کو جس طرف سے کچھ امداد مل رہی تھی وہ بند ہو سکتی ہے۔ اولاد کے معاملات پر توجہ رہے گی۔ کچھ بڑا ہونے کا امکان ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ بالکل مت گھبرائیں۔ اللہ بڑا مہربان ہے۔ وہ ضرور آپ کو ہر پریشانی سے نکال دے گا۔ آپ اس پر بھروسہ کرکے تو چلیں اور کسی بھی شخص سے اپنی حالات بیان نہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 ابھی اپنی حفاظت کرکے اپنے اردگرد حصار بنا کر چلنے کی ضرورت ہے۔ آپ کچھ آزمائشی سی پوزیشن پر آئے ہوئے ہیں۔ خانگی معاملات میں بھی کجھ کرابی کا اندیشہ ظاہر ہوتا ہے۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں