68

کویت،رشتہ سے انکارپرعورت کا بہیمانہ قتل

Spread the love

کویت عورت کا قتل

کویت سٹی (صرف اردو آن لائن نیوز) کویت میں ایک شقی القلب نوجوان نے رشتہ سے انکار پرخاتون

کو اس کے بچوں کے سامنے بے دردی سے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا ہے اور پھر اس کی لاش

اسپتال کے دروازے پر چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرگیا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے پر گہرے دکھ اور

افسوس کا اظہار کیا گیا اور کویتی شہریوں نے واقعے میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا

مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقتولہ نے اس مبینہ قاتل کے خلاف دھمکیاں دینے کے الزام

میں مقدمہ بھی دائر کررکھا تھا، اس شخص نے مقتولہ کا رشتہ مانگا تھا لیکن اس کے خاندان نے

انکار کردیا تھا۔اس پراس کو رنج تھا۔چند ماہ قبل اس مشتبہ ملزم کو مقتولہ کی بہن کی درخواست

پرگرفتار کر لیا گیا تھا لیکن بعد میں عدالت نے اس کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔اس نے خاتون کو اس

کے بچوں سمیت اغوا کر لیا تھا اورصباح السالم شہر میں لے جاکر چاقو کے پے درپے وار کرکے

قتل کردیا۔کویتی وزارتِ داخلہ کے ایک بیان کے مطابق مشتبہ ملزم مقتولہ کی لاش اور بچوں کو

اسپتال کے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔سوشل میڈیا کے صارفین نے اس کی شناخت فہد

صبحی محمد کے نام سے کی ہے۔اس کی عمر30 سال ہے۔اس کی ماں کویتی شہری ہے لیکن باپ

کوئی غیرملکی ہے۔سوشل میڈیا پر مقتولہ کی والدہ اور بہن کی ایک ویڈیو بھی جاری کی کئی ہے،وہ

اسپتال کے باہرآہ وبکا کررہی ہیں اور حکام کو کوس رہی ہیں جنھوں نے مبینہ قاتل کی دھمکیوں پر

کچھ نہیں کیا تھا۔وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ مبینہ قاتل فہد صبحی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

سیکڑوں کویتیوں نے ٹویٹر اور سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارمز پرخاتون کے بہیمانہ قتل پر اپنے

سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔

کویت عورت کا قتل

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں