پاکستانی کبوتر کیخلاف مقدمہ 26

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی درخواست پرپاکستانی کبوتر کیخلاف مقدمہ درج

Spread the love

پاکستانی کبوتر کیخلاف مقدمہ

نئی دہلی (صرف اردو آن لائن نیوز) بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے

پاکستانی سرحد کے قریب سے پکڑے گئے ایک مشتبہ کبوتر کیخلاف دی گئی درخواست پر مقدمہ

درج کرلیا گیا۔بی ایس ایف کی جانب سے امرتسر میں خان گڑھ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو

کبوتر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی تھی جس کی ٹانگ کے ساتھ پاکستان کا ایک

ٹیلی فون نمبر منسلک تھا۔بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سیاہ و سفید رنگ

کے ایک کبوتر کو 17 اپریل کو اس وقت پکڑا گیا تھا جب وہ سرحد سے 500 میٹر دور ایک چوکی پر

گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے کانسٹیبل نیرج کمار کے کاندھے پر جا بیٹھا تھا۔ رپورٹ میں درخواست

کی نقل بھی دکھائی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ نیرج کمار نے کبوتر کو فوری طور پر پکڑا اور

پوسٹ کے کمانڈر اومپال سنگھ کو اطلاع دی۔جس پر کمانڈر نے کبوتر کی تلاشی لی تو اسے ایک

کاغذ کی پرچی پر ایک نمبر لکھا ملا جو 0302 سے شروع ہوتا تھا۔درخواست میں بتایا گیا کہ مذکورہ

نمبر کبوتر کی بائیں ٹانگ پر ایک ٹیپ سے باندھا گیا تھا۔بعدازاں بارڈر سیکیورٹی فورس نے کبوتر کو

پولیس کے حوالے کر کے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔

پاکستانی کبوتر

پاکستانی کبوتر کیخلاف مقدمہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں