30

کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 5ہو گئی

Spread the love

کوئٹہ دھماکے کا زخمی

کوئٹہ(صرف اردو آن لائن نیوز) کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے،

جس کے بعد اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جب کہ 15 زخمی شہر کے مختلف

اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نصیب ﷲ، پولیس اہلکار شجاعت

عباسی، ہوٹل سیکورٹی گارڈ اسد ﷲ، شفٹ منیجر شاہ زیب اور محکمہ جنگلاتکیملازم ایمل کاسی کے

ناموں سے ہوئی ہے۔ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افرادکیخلاف درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل، اقدام قتل

اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیاگیا، وزیر اعظم

عمران خان کوئٹہ دھماکے بعد رات گئے تک معاملات کی خود نگرانی کرتے رہے۔وزیر اعظم عمران

خان نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ ہر پہلو سے تفتیش کریں

اور معاملے کی تہہ تک پہنچیں ۔صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز کے کوئٹہ دھماکے کی

شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔صدرمملکت نے

اپنے ایک بیان میں کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کا امن وسکون برباد کرنا چاہتے ہیں دریں اثنا

کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کردی گئی شہر کی فضاء سوگوار رہی نماز جنازہ میں

شہداء کے عزیز و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اس موقع پر رقت آمیز

مناظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی د سڑکوں کو ٹریفک بھی معمول سے کم دیکھائی دی پاکستان

میں غیرملکی سفیروں اور سفارتخانوں نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ۔ اپنے بیان میں ڈنمارک کی

سفیر لس روزن ہولم اور آذربائیجانی سفیر علی علیزادہ نے دھماکے کی مذمت کی ۔ ڈینش سفیر نے

کہاکہ کوئٹہ دھماکے کے متاثرین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔آذربائیجانی سفیر علی علیزادہ نے

کہاکہ کوئٹہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلدصحتیابی کے لیے دعاگو ہیں،جرمن سفیر برنہارڈ شلاگ

ہیک نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ۔جرمن سفیر برنہارڈ شلاگ ہیک نے کوئٹہ دہشتگردی کے

واقعہ پر شدید رنج اور غم کا اظہار کیا ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں گذشتہ رات

کوئٹہ دھماکے سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کوئٹہ بم

دھماکے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہاہے ،چین دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتاہے بیان میں بم

دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمی ہونیوالوں سے ہمدردی

کااظہار کیاہے ،ترجمان کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر مسٹر نونگ رونگ گزشتہ دنوں

کوئٹہ کے دورے پر چینی وفد کی قیادت کررہے تھے جب دھماکہ ہوا تو ہوٹل میں کوئی چینی اہلکار

موجود نہیں تھا اور نہ ہی حملے میں کسی چینی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے

کوئٹہ دھماکے کا زخمی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں