22

تین سوالوں کاجواب دیناایف بی آر رپورٹ کو تسلیم کر نا،جسٹس قاضی فائز

Spread the love

تین سوالوں کاجواب

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ

روز پوچھے گئے تین سوالات کا جواب جمع کرادیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز

عیسی سے پوچھے گئے تین سوالات پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے10 صفحات پر مشتمل جواب

عدالت میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ حیران کن طور پر بنچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا ء بندیال

نے کچھ سوالات پوچھے، جن کی بنیاد بظاہر چیئرمین ایف بی آر کی رپورٹ معلوم ہوتی ہے، میں اور

میری اہلیہ چیئرمین ایف بی آر کی رپورٹ کو بے وقعت سمجھتے ہیں اور نظرثانی درخواستوں کی

سماعت کے دوران ایف بی آر رپورٹ پر بات کرنا نامناسب ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ

اگر میں ان سوالات کا جواب دیتا ہوں تو یہ ایف بی آر رپورٹ کو تسلیم کرنے اور اپنے کیس کو

خراب کرنے کے مترادف ہے، اس سے میرے خلاف ایک اور ریفرنس بن سکتا ہے، عدالت کی جانب

سے تینوں سوالات پوچھے ہی نہیں جانے چاہیے تھے، ان سوالات کے جوابات کے بعد سپریم جوڈیشل

کونسل کو ایف بی آر رپورٹ کی روشنی میں میرے خلاف کارروائی کا اختیار مل جائے گا۔جسٹس

قاضی فائز نے کہا کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کر کے کبھی

اپنے کیس پر بات نہیں کی، بلکہ میں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ میرا مقدمہ سننے والے

کسی جج کو میرے ساتھ نہ بٹھایا جائے، جسٹس عمر عطا بندیال نے مجھے اپنے فارم ہاؤس کا شہد

بطور تحفہ بھجوایا، لیکن میں نے شہد کی بوتل شکریہ کے ساتھ واپس کردی۔جسٹس قاضی فائز نے

کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کی رپورٹ وصول اس لئے نہیں کی تاکہ وہ عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ

بنے، اگر رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بن گئی تو فواد چوہدری، مرزا شہزاد اکبر ، فردوس عاشق

اعوان اور سمیع ابراہیم کو بھی دستیاب ہوگی۔عدالت نے مزید سماعت (آج)جمعرات تک ملتوی کردی۔

تین سوالوں کاجواب

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں