مسافر کوچ وین تصادم 24

خیرپور ،مسافر کوچ اور وین میں تصادم، 12افراد جاں بحق،15 شدید زخمی

Spread the love

مسافر کوچ وین تصادم

خیرپور(صرف اردو آن لائن نیوز) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں

تصادم کے نتیجے میں 12افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیرپور میں شاہ عبدالطیف

یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 12افراد موقع

پر ہی جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پہلے عوام

نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو تباہ شدہ گاڑیوں سے نکالا، حادثے میں مسافر وین

پوری طرح تباہ ہوگئی تھی، جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور

زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک عینی شاہدین کا کہنا

ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں کہ حادثے کی وجوہات کیا

ہیں، زخمیوں کو ریسکیو کی مدد سے خیرپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں 3 افراد کی حالت

تشویشناک بتائی جارہی ہے۔حادثے میں مسافر وین پوری طرح تباہ ہوگئی تھی، جب کہ پولیس اور

ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا۔

مسافر کوچ وین تصادم

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں