پاکستانیوں نے 2020 میں 25

رینکنگ میں گڑبڑ،ڈیلی میل نے گوگل سرچ انجن پرمقدمہ دائرکردیا

Spread the love

ڈیلی میل گوگل مقدمہ

نیویارک(صرف اردو آن لائن نیوز) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل پر سرچ کے

نتائج میں ردو بدل کے الزامات عائد کرتے ہو ئے کیس دائر کردیا ۔نیوز ویب سائٹ میل آن لائن اور

ڈیلی میل کے نام سے جاری ہونیوالے اخبار کے پبلشرایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز نے گوگل پر آن لائن

ایڈورٹائزمنٹ پر بہت زیادہ کنٹرول رکھنے، دوسرے نیوزاداروں کی سرپرستی کرنے اور ڈیلی میل

کی سٹوریز کے لنک کو نیچے لے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔مذکورہ کمپنی نے گوگل پر یہ

الزام بھی عائد کیا ہے کہ اگر کوئی پبلشر اپنے مارکیٹ پلیس میں اشتہار ا ت کیلئے زیادہ جگہ فروخت

نہیں کرتا تو گوگل بہ طورسزا اس کی رینکنگ میں کمی کردیتا ہے، ہماری جانچ کے مطابق 2021ء

میں شاہی خاندان کی کوریج کو سرچ رزلٹس میں نیچے دکھایا گیا۔ڈیلی میل کے مدیرایمرتیس پیٹر

رائٹ نے بی بی سی کو بتایا گوگل سرچ انجن کی یہ مبینہ حرکت غیر مسا بقتی تھی، ہم نے ایک نئی

آن لائن اشتہاری تیکنیک استعمال کی جس سے ہمارے اشتہاری ٹریفک کا بہاؤ گوگل سے زیادہ بہتر

قیمت والے دوسرے ایڈ ایکسچینج کی طرف موڑ دیا جس کے بعد ڈیلی میل کی سرچ وزیبیلیٹی گر گئی

اور یہ ان کی طرف سے ہمارے لیے سزا تھی۔نیویارک میں دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق ڈیلی

میل کی میل آن لائن ویب سائٹ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانیوالی ویب سائٹ میں سے ایک ہے

اور صرف امریکا میں ہی اس کے 75 ملین یونیک وزیٹرز ہیں۔دوسری جانب گوگل کے ترجمان نے

ڈیلی میل کے دعویٰ کو یکسر غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہمارے ایڈ ٹیک ٹولز کا گوگل سرچ میں

پبلیشرز کی ویب سائٹ کی رینکنگ سے کوئی تعلق نہیں ،ہم عدالت میں اس بے بنیاد دعوے کا دفاع

کریں گے۔

ڈیلی میل گوگل مقدمہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں