کرنسی نوٹوں کو منفرد انداز میں پیش کرنے والے مصری انجینئرکی تعریف 26

کرنسی نوٹوں کو منفرد انداز میں پیش کرنے والے مصری انجینئرکی تعریف

Spread the love

کرنسی نوٹوں منفرد انداز

قاہرہ (صرف اردو آن لائن نیوز) مصرسے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان انجینیر عمرو ابراہیم موسی

نے کرنسی نوٹوں کو ایک نئے اور منفرد انداز میں پیش کرکے اس میدان میں اپنی غیرمعمولی مہارت

کا ثبوت پیش کیا ہے۔ چوبیس سالہ عمرو موسی ایک ایسے منصوبے کے ذریعے سکے ڈیزائنوں کی

خوبصورتی کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہا ہے جس میں کرنسیوں میں موجود فرہونی اور اسلامی

ادوارکی وضاحت کی گئی ہے اور ان کی تاریخی اہمیت کو واضح کیا گیا ہے۔ ان کرنسی نوٹوں

پرموجود ان کرداروں کا تعارف بھی کیا گیا تھا جو مختلف اقوام کے ہاں ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔

انجینیر عمرو موسی نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ اس منصوبے کا آغاز مصری کرنسی نوٹوں کی

ڈیزائننگ اور ان کی تفصیلات پر فوکس کرنے سے ہوا۔ مصر کی تاریخ اور فن تعمیر کے بارے میں

مطالعے کے دوران اسے کرنسی نوٹوں کو ایک نئے انداز میں پیش کرنے کا خیال آیا۔ کرنسی نوٹ پر

پینٹ کی گئی ہر چیز کی فنی قدر جاننا اس کے لئے مشکل نہیں تھا۔ ڈیزائن میں مہارت منصوبے کی

تکمیل کے لیے ایک مضبوط محرک ثابت ہوئی۔عمرو موسی کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا آغاز نسبتا

طویل تحقیقی مرحلے کے ساتھ ہوا اور میں نے 20 مختلف ممالک کے لگ بھگ 20 نوٹ نوٹوں کا

انتخاب کیا۔ ابھی تک کچھ کرنسیوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو 4 حصوں میں تقسیم کیا

گیا ہے،یہ مراحل تحقیق ، معلومات جمع کرنے ، نوٹ بندی کی تصاویر پر عملدرآمد ، دو جہتی

پروگراموں پر گرافکس ڈیزائننگ اورکرنسی نوٹوں کو تھری ڈی کے مطابق تیار کرنا اور ان پر

موجود تصاویر اور خاکوں کو 2D سافٹ ویئرکے ذریعے تیار کرنا تھا۔ایک سوال کے جواب میں اس

نے کہا کہ مصری نوجوان مملکت کی تعمیراتی اور آرٹ کی ثقافت سیپوری طرح آگاہ ہیں۔ مجھے امید

ہے کہ یہ منصوبہ اس حوالے سے مزید کام کی راہیں بھی کھولے گا۔عوامی رد عمل کے بارے میں

پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر موسی نے کہا کہ اس پر لوگوں کا رد عمل قابل تحسین رہا ہے

اور لوگوں نے ان کرنسی نوٹوں پر میری حوصلہ افزائی کی ہے۔

کرنسی نوٹوں منفرد انداز

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں