سعد رضوی کارکنان اپیل 22

مذاکرات کامیاب ، دھرنا ،احتجاج ختم ،انٹرنیٹ سروسز بحال

Spread the love

مذاکرات کامیاب دھرنا ختم

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کالعدم تحریک لبیک

پا کستان کے زیر اہتمام دھرنا 9ویں روز اختتام پذیر ہو گیا ،کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی طرف

سے مذاکراتی کمیٹی نے صوبائی امیر ڈاکٹر محمد شفیق امینی کی قیادت میں صوبائی امیر سندھ علامہ

غلام غوث بغدادی،مفتی عمیر الازہری،علامہ غلام عباس فیضی نے حکومتی نمائندوں وفاقی وزیر

داخلہ شیخ رشید احمد،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری،گورنر پنجاب چوہدری محمد

سرور،صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے مذاکرات کیے ،جس میں طے پا یا کہ حکومت پا

کستان فرانسیسی سفیر کی ملک بدر ی کی قرار داداسمبلی میں پیش کریگی اور حکومت پورے ملک

سے کالعدم تحریک لبیک پا کستان کے ذ مہ داران اور کارکنان پر جھوٹے مقدمات کا اخراج کرئے گی

فورٹھ شیڈول کے تحت گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے گا، جس کے بعد بات چیت کا سلسلہ آگے

بڑھایا جائے گا۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ شورٰی کے رکن ڈاکٹر محمد شفیق

امینی نے کہا کہ جو مطالبات علامہ خادم حسین رضوی نے رکھے تھے اﷲ تعالیٰ نے تمام میں

کامیابی دی،حکومت نے جو معاہدہ تین ماہ میں فرانس کے سفیر کی ملک بدری کاکیا تھا ،پھر ہم نے

معاہدہ میں توسیع دی،بعد میں حکومت ٹال مٹول سے کا م لے رہی تھی ،ہم نے کہا کہ اگر آپ

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر نہیں کرتے تو ہم اپنی ایمانی مجبور ی آپ کے سامنے رکھیں گے اور آ

احتجاج کر یں گے، لیکن حکومت نے معاہدہ کی تاریخ سے پہلے ہی سربراہ تحریک لبیک پا کستان کو

گرفتار کرکے ملکی حالات خود خراب کیے، ہم نے حکومت سے کہا کہ جو وعدہ ہم کر تے ہیں وہ

پورا بھی کرتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ہمارے مرحوم قا ئد ہمیں جو مشن نا موس رسالت دے گئے ہیں

اُس کو ہم پو راکر یں گے،انہوں نے کہا کہ ریاست حکومت ماں کا درجہ رکھتی ہے ،ایسا نہیں ہوتا کہ

احتجاج کے دوران مذاکرات کے راستے بند ہو جا ئیں بلکہ بات چیت اور ڈائلاگ کے راستے ہمیشہ

کھلے رہتے ہیں تحریک لبیک پاکستان ہمیشہ فراغ دلی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے،افہام و تفہیم اور بات

چیت پر یقین رکھتے ہیں،کارکنان کو ہر محاذ پر پر امن اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی

تلقین کرتے رہے،بانیانِ پا کستان کی اولاد یں ہیں ،وطن عزیز کے لیے ہر محاذپر اپنے آپ کو پیش کیا

،پر امن احتجا ج ہمارا آئینی ،قانونی اور جمہور ی حق ہے،جس کوکوئی بھی سلب نہیں کر سکتا ،اتنی

سختی کے باوجود کارکنان و زمہ داران ثابت قدم رہے ، ٹی ایل پی نے مرکزی دھرنے سمیت ملک

بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کالعدم تحریک لبیک کے مرکزی رہنما کی جانب سے

جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے اپنا وعدہ پورا کر

دیا جبکہ دیگر معاملات سے متعلق بھی مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ چیئرمین قران بورڈ پنجاب کے

سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تحریک لبیک ایک ماہ کے اندر پارٹی کو کالعدم قرار دینے

کے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔

مذاکرات کامیاب دھرنا ختم

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں