افغانستان، طالبان کا چیک پوسٹوں پر دھاوا، 21اہلکاروں سمیت 15جنگجو ہلاک

Spread the love

مغربی افغانستان میں طالبان جنگجوئوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹس پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 21پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دیگر 9زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب اس حملے کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 15طالبان ہلاک جبکہ 10زخمی ہوگئے ۔پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ افغان صوبہ باد غیس میں طالبان نے دو سیکیورٹی چیک پوسٹس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 21اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔باد غیس صوبہ کی صوبائی کونسل کے سربراہ عبدالعزیز بہک نے کہا کہ اس حملہ میں 21اہلکار ہلاک جبکہ 9زخمی ہوئے ہیں ۔ ایک اور حکومتی عہدیدار کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 15طالبان بھی ہلاک اور10زخمی ہوئے ۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply