23

کائونٹی کرکٹ میں شاندار کاکردگی کے ذریعے قومی ٹیم میں جگہ بنانا چاہتا ہوں،محمد عباس

Spread the love

کائونٹی کرکٹ شاندار کاکردگی

لندن (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم سے نظر انداز کیے جانے والے فاسٹ بولر محمد

عباس نے کائونٹی کرکٹ میں شاندار بولنگ کی ہے اور انہوں نے ہیمپشائر کی جانب سے مڈل سیکس

کے خلاف میچ میں 9وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت 6وکٹیں لیں اور محمد

عباس کی شاندار بولنگ کی بدولت ہیمپشائر نے میچ میں 249رنز سے کامیابی حاصل کی۔محمد عباس

کا کہنا ہے کہ کائونٹی کرکٹ میں سیزن کا آغاز اچھا ہوا ہے، خوشی ہے کہ ہے پہلے دو میچز میں

کامیابی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش یہی ہے کہ کائونٹی کرکٹ کھیل کر ردہم حاصل کروں،

لمبی بولنگ کر کے اپنا اعتماد بحال کرنا چاہتا ہوں، اعتماد اور ردہم کے ساتھ ایک بار پھر ملک کے

لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔محمد عباس نے کہا کہ میں اپنے ورک لوڈ کو بھی سیٹ کر رہا ہوں، ٹارگٹ یہی

ہے کہ ٹیم میں واپس آنا ہے جب بھی موقع دیا گیا تو ملک کے لیے کھیلنا چاہوں گا۔انہوں نے بتایا کہ

پہلے میچ میں لیسٹرشائر میں بہت سردی تھی، کنڈیشنر کی وجہ سے مشکل ہوئی جبکہ ساتھمپٹن میں

کنڈیشنر اچھی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا، ریورس سوئنگ کے لیے زور لگانا پڑتا ہے، اس سے

ردہم میں آنے کا موقع مل رہا ہے۔

کائونٹی کرکٹ شاندار کاکردگی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں