والدین بچوں سے دوستی 24

بچوں کو کامیاب بنانے کیلیے والدین بچوں سے دوستی کریں، غلام محی الدین

Spread the love

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) والدین بچوں سے دوستی

فلم اور ٹی وی کے مایہ ناز اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ بچوں کو کامیاب انسان اور مفید

شہری بنانے کیلئے والدین بچوں کے ساتھ دوستی کریں اور ان کے ساتھ ہر طرح کی باتیں شیئر کریں۔

400 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ممتاز اداکار غلام محی الدین نے ایک

انٹرویو میں کہا کہ بچے موم کی طرح ہوتے ہیں جس طرح چاہیں گے ڈھل جائیں گے، یہ بات بھی قابل

غور ہے کہ آپ کے گھر کا ماحول کیسا ہے، رشتہ داروں کے ساتھ برتا کیسا ہے اور آپ کا کن لوگوں

کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سے اہم بات یہ کہ میاں بیوی کے آپس کے تعلقات

کیسے ہیں؟ اگر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوگا تو ظاہر سی بات ہے اس کا منفی اثر اولاد پر

بھی پڑے گا۔ غلام محی الدین نے کہا کہ بچوں کو اچھا اور کامیاب انسان بنانے کے لیے ضروری ہے

کہ آپ ان کے ساتھ دوستی کریں، ہر طرح کی باتیں ان کے ساتھ زیر بحث لائیں، اس طرح کی پریکٹس

سے بچے کا ذہن کھل جاتا ہے اور وہ آپ پر اعتماد کرتے ہوئے ہر طرح کی باتیں شیئر کرتا ہے۔غلام

محی الدین کا کہنا تھا کہ میں خود بھی یہی کرتا ہوں، میری اپنے بچوں کے ساتھ بہت دوستی ہے۔ غلام

محی الدین نے سوال اٹھایا کہ ہمارے ہاں المیہ یہ بھی ہے کہ یہاں بچوں کو تعلیم صرف اچھی نوکری

کے لیے دلائی جاتی ہے جبکہ تعلیم کے ساتھ تربیت کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

والدین بچوں سے دوستی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں