آج کا دن 33

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
یہ ہفتہ دماغ میں بوجھل پن کی صورت دکھا رہا ہے۔ کوئی بات ضرور ہے جو اندر ہی اندر آپ کو تنگ کر رہی ہے۔ اس لئے کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کریں اور تمام فضول کاموں کو چھوڑ دیں۔ دل کو قابو میں رکھیں اور غصے سے پرہیز کریں۔ اندرون خانہ جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ جن کے لئے قربانیاں دی ہیں،اب وہی دشمنی پر اتر آئے ہیں۔ آپ خود کو سپرد اﷲ کر دیں، صدقہ لازمی دیں۔
ثور
آپ کے لئے یہ ہفتہ بے حد اچھا رہے گا۔ آپ کو جن جن امور میں پریشانیاں مل رہی تھیں۔ ان سے نجات ملے گی اور روزگار کا بھی اﷲ نے چاہا تو کوئی اچھا سلسلہ بن جائے گا۔ یہ ہفتہ سرکاری ملازمین کو تبادلے،وہ بھی من پسند جگہ پر ہونے کی خوشخبری دے گا اور ترقی کے امکانات بھی موجود ہیں۔ بعض افراد کو غیر متوقع انداز سے پیسہ ملے گا جو کہ ضرورت سے بڑھ کر ہوگا۔
جوزہ
آپ کثرت سے اﷲ کا ذکر ضرور کرتے رہا کریں۔ آپ اﷲ کو یاد کریں۔ اﷲ آپ کو یاد کرتا رہے گا۔ ان دنوں روحانی قوت بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کو اگر قسمت موقع دے رہی ہے تو پھر توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں۔ ان شاء اﷲ جتنے بھی بُرے دن ہیں،ان کی یاد بھی بھول جائے گی۔ اس وقت مشتری اور شمس کا ملاپ ہونے جا رہا ہے جو مستقبل میں عزت،دولت اور شہرت سے نوازے گا۔
سرطان
آپ دنیاوی معاملات میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں اگر دینی معاملات میں بھی رکھتے تو نہ جانے کون سی منزل کو پا لیتے، ان دنوں صرف روحانی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے ایک بڑی منزل کا حصول ہاتھوں سے نکل گیا ہے۔ نماز پر توجہ دیں۔ دل کے معاملات قابو میں رکھیں۔ موبائل کا استعمال ضرورت کے تحت کریں اور دوسروں کے راز کسی پر بھی ظاہر نہ کریں۔
اسد
جو لوگ کسی بھی بات کے حوالے سے پریشان ہیں۔ میرے اﷲ نے چاہا تو ان کی ہر مشکل حل ہو جائے گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہے اب اس کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ یہ ہفتہ آپ کو کسی راز کے افشاں ہونے کی بھی اطلاع دے گا، جس کی وجہ سے دوسروں سے اعتبار کم ہو سکتا ہے۔ صحت کا خانہ بے حد کمزور ہے۔ آپ روزانہ کے حساب سے صدقہ بھی حسب توفیق دیں۔
سنبلہ
آپ آنکھیں بند کرکے کیوں بیٹھے ہیں۔ حالات جیسے بھی ہیں۔ ان کو دیکھنا تو ہے۔ اور اﷲ کا نام لے کر مقابلہ بھی کرنا ہے۔ نیت صاف رکھ کر چلیں گے تو بہت کچھ بہتری میں آجائے گا اور اگر شرارتی ذہن کے ساتھ چلے تو حالات مختلف ہوں گے۔ اس ہفتے وہ کام بھی ہو سکتا ہے جس کے پیچھے برسوں سے لگے ہوئے ہیں۔ اور ایک بند دروازہ بھی کھلنے کی نوید مل سکتی ہے۔
میزان
صحت صحت اور صحت بار بار اس پر توجہ دینے کا مشورہ ہے اور کسی انجانی سی مشکل نے مکمل طور پر مفلوج بھی کرکے رکھ دیا ہے۔ آپ عصر اور مغرب کے درمیان چند دن مکمل خاموشی سے گزاریں اور بسم اﷲ الرحمن الرحیم لکھ کر دروازے کے اوپر اس جگہ لگائیں جس جگہ باہر سے لوگ اندر داخل ہوتے ہیں۔ اس وقت یہ عمل مناسب ہے۔ اور کثریت سے تیسرے کلمے کا ورد بھی لازمی کریں۔
عقرب
کوئی نہ کوئی وار آپ پر ہوا تو ہے جس کی وجہ آپ مشکلات سے نکل ہی نہیں پا رہے۔ اس لئے سورۃ حشر کی آخری تین آیات کو صبح و شام پڑھنے اور اپنے اوپر دم کرنے کا مشورہ ہے۔ بعد مغرب گھر سے بھی چند یوم نہ نکلیں۔ اس وقت گھر کو بھی محفوظ بنانا ہے۔ اس لئے سورۃ بقرۂ کی تلاوت اونچی آواز میں روزانہ لگائیں۔ یہ عمل کم سے کم 41یوم کریں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
قوس
کاروبار وسعت اختیار کرے گا۔ سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا۔ جو لوگ خود کو کسی بندش کا شکار محسوس کر رہے تھے۔ وہ اس سے نجات پا لیں گے۔ دشمن و مخالفین ان شاء اﷲ خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ یہ ہفتہ اولاد کے حوالے سے لاحق ٹینشن کو بھی خوشی میں بدل دے گا اور جن افراد کو بیرون ملک سفر کرنا ہے، ابھی وہ انتظار کریں، مزید چند روز درکار ہے جانے میں۔
جدی
یہ ہفتہ کافی دنوں کے بعد آپ کے لئے خوشیوں کا پیغام لے کر آیا ہے۔ اﷲ پاک کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی ملنے کی امید ہے اور بلاک رقم کی واپسی، من پسند جگہ رشتے کی بات بھی ہو سکتی ہے۔صحت کا خانہ اب بہتری ظاہر کر رہا ہے۔ روزگار بھی اب بحکم اﷲ شاندار ہونے جا رہا ہے اور آپ کی بڑی مشکل بھی حل ہو جائے گی۔
دلو
آج سے ہی عطارد زائچے میں داخل ہو جائے گا، جس سے مالی معاملات میں ان شاء اﷲ حیران کن بہتری آ جائے گی جو لوگ بھی قرض وغیرہ میں مبتلا تھے، وہ نجات پا لیں گے، جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے، وہ اب کر سکتے ہیں اور اگر شادی وغیرہ کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ بھی حل ہو جائے گا۔ بعض افراد کے من کی مراد بھی پوری ہونے جا رہی ہے، وہ بھی جلد۔
حوت
آپ کو یہ دن بڑی مشکل سے ملے ہیں۔ ان کی قدر کریں۔ آپ عرصۂ دراز سے بندش و جکڑن کی وجہ سے پریشانیوں میں گھرے ہوئے تھے۔ دعا قبول ہو گئی ہے۔ اب روزانہ کے حساب سے بہتری کی جانب جائیں گے اور ساتھ ساتھ مالی فائدہ بھی اٹھائیں گے۔ کاروباری حالات بہتر ہو سکیں گے۔ بیماری سے نجات ملے گی۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا اور آپ کو اب پرائز بانڈ کی خریداری بھی کرنی چاہیے۔

آج کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں