سستے رمضان بازار ریلیف 78

سستے رمضان بازار بھی ریلیف نہ دے سکے

Spread the love

سستے رمضان بازار ریلیف

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) سستا رمضان بازار بھی شہریوں کو ریلیف نہ دے سکا، رمضان بازا ر

میں آئے شہری اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر بلبلا اُٹھے ۔سبزیوں،پھلوں ،دالیں ،چینی،گھی،آٹا کی قیمتوں

میں عام مارکیٹ کی نسبت انتہائی کم ریٹ کی بجائے پانچ سے دس روپے کے فرق سے دستیاب ہونے

لگیں۔شہریوں نے سستے رمضان بازاروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ

مذاق قرار دے دیاہے۔شادمان میں قائم کئے گئے سستا رمضان بازار میں آئے شہریوں حسن علی،امین

،اصغر،صغراں بی بی ،نوید،کلثوم اختر،شائستہ بیگم ،انصر خان،عابد وسیم ،اعجاز احمد،آصفہ نصیر و

دیگر نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ سستا رمضان بازار میں کم قیمتوں کا

سن کر گھروں سے خریداری کرنے آئے ہیں مگر یہاں آکر معلوم ہوا کہ بس پانچ روپے سے لیکر دس

روپے کا فرق ہے اور سامان بھی انتظامیہ کی مرضی کے مطابق خرید سکتے ہیں ،چینی دو کلو،گھی

ایک کلو ،آٹا دس کلو تھیلا فی کس فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چینی خریدتے وقت انگوٹھوں پر سیاہی

کا نشان بھی لگایا جا رہا ہے تا کہ ایک خریدار بار بار چینی نا خرید سکے ۔ایسا کرنے سے شہریوں کو

رمضان بازار میں ریلیف کم اور زیادتی زیادہ کی جا رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ چینی اگر 65روپے ہے

تو اس پر اتنی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں کہ وہاں انسان کھڑا ہو کر ذلیل و خوار ہو نے کے بعد خالی

ہاتھ واپس آجاتا ہے ۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ایک ناکام بازار لگا چکی ہے جہاں

عام انسان کے لئے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ سستا رمضان بازار شادمان

شہر کا مین بازار ہے یہاں رکھی گئیں تمام اشیاء میں خاطر خواہ سبسڈی دی گئی ہے شہری اس حوالے

سے معمول کے مطابق فائدہ اٹھا رہے ہیں تا ہم جہاں کہیں بھی کوئی شکایت موصول ہو تو اس کو فوری

طور پر دور کر دیا جاتا ہے ۔

سستے رمضان بازار ریلیف

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں