سعد رضوی اثاثے منجمد 21

سعد رضوی کانام فورتھ شیڈول میں شامل، اثاثے منجمد،شناختی کارڈ بلاک

Spread the love

سعد رضوی اثاثے منجمد

لاہور،اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ

سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست ’فورتھ شیڈول‘ میں شامل کردیا گیا۔شیڈول فور میں نام

شامل ہونے کے بعد سعد رضوی کی جائیداد منجمد اور شناختی کارڈ بلاک کردیاگیا، سعد رضوی نہ

کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے نہ جائیدادکی خرید و فروخت کرسکیں گے۔نیکٹا نے بھی

تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ

تھانے کے انچارج کو جمع کروانا ہوگا، مستقل رہائشگاہ سے کہیں اور جانے پر متعلقہ تھانے سے

پیشگی اجازت لینی ہوگی، سعد رضوی کو کہاں جانا ہے، کس سے ملنا ہے، اس کی بھی تفصیل دینی

ہوں گی۔دوسری جانب وفاقی حکومت آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کیخلاف

ریفرنس دائر کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف

ریفرنس کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع نے بتایا کہ تحریک لبیک کے

خلاف ریفرنس تیار کرنے میں چند روز لگ جائیں گے، سپریم کورٹ میں حقائق اور قانونی معاملات کو

مدنظر رکھ کر جامع ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ادھر وفاق کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو ملک بھر میں

کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق کالعدم جماعت

تحریک لبیک پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی ہے۔وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ

اکٹھا کرنے پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعد رضوی اثاثے منجمد

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں