90

مصر ترکی سے اشتہاریوں کی حوالگی کے مطالبے پر بدستورقائم

Spread the love

مصر ترکی اشتہاریوں حوالگی

قاہرہ(صرف اردو آن لائن نیوز) مصری حکومت ترکی کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی کوششوں

کے ضمن میں انقرہ میں موجود قاہرہ کو مطلوب عناصر کی حولگی کے مطالبے پر قائم ہے۔ قاہرہ اس

ترک حکومت سے تعلقات کی بہتری کے لیے پیش کردہ شرائط پرعمل درآمد کرانے پر نظر رکھے

ہوئے ہے۔مصر نے ترک حکام کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی کوئی تاریخ نہیں دی ہے اور ترک

حکام کے ساتھ بات چیت کو انقرہ سے تعلقات کی بحالی کے لیے پیش کردہ شرائط پوری کرنے سے

جوڑا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکی نے مصر سے سیکیورٹی سطح کے

اجلاس پر زور دیا ہے جس کے بارے میں قاہرہ مں صلاح مشورہ جاری ہے جب کہ مصر نے ترکی

سے مفاہمتی اجلاسوں سے قبل اعتماد سازی کے اقدامات اور اس حوالے سے کیے گئے وعدوں پرعمل

درآم پر زور دیا ہے۔مصری حکام نے ترکی سے کہا کہ محض حسن نیت کا اظہار کافی نہیں۔ ترکی کو

بغیر کی تاخیر کے مصر کی طرف سے پیش کی گئی شرائط پرعمل کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آنے

والے دنوں میں ترکی اور مصر کیدرمیان سیکیورٹی سطح کی بات چیت ہوگی۔ مصری انٹیلی جنس نے

تمام حل طلب مسائل پر بات چیت کے لیے سیکیورٹی رابطہ کاری پر زور دیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ

مصر اور ترکی کیدرمیان رابطے برقرار ہیں۔ مصر مطلوب عناصر کی انقرہ سے واپسی کے مطالبے

پر قائم ہے تاہم اس پر سرکاری سطح پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔دونوںملکوں کیدرمیان سفارتی

تعلقات کی بحالی کے بارے میں ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے دونوں ملکوں کی طرف سے کوئی

تاریخ مقرر نہیںکی گئی اور اس پر مصر کی طرف سے اٹھائے گئے مطالبات پرعمل درآمد تک بات

چیت بھی موخر کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ آنے والے دنوں میں ترکی میں موجود اخوان

المسلمون کی کاروباری شخصیات برطانیہ اور امریکا جانے کی تیاری کررہی ہیں۔ترک صدر رجب

طیب ایردوآن کے مشیر یاسین اقطائی کو انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ

قاہرہ پر تنقید سے گریز کریں اور انقرہ میں موجود اخوان المسلمون کے رہ نمائوں کو بھی مصری

حکومت پر تنقید سے باز رکھیں۔

مصر ترکی اشتہاریوں حوالگی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں