آج کا دن 37

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جو لوگ کاروباری حوالے سے پریشان ہیں امید ہے کہ اللہ پاک ان کے لئے آسانی دے دیں ان شاءاللہ اور کوئی بھی ٹنشن جو کافی دنوں سے چل رہی تھی ختم ہو گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ پراپرٹی وغیرہ کی خرید و فروخت کر رہے ہیں وہ بڑی ہوشیاری سے چلیں دھوکا ہونے کا خطرہ ہے اور یہ معاملہ وراثتی میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی ا یک پرانی پریشانی کا حل ان شاءاللہ مل جائے گا اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ آج کا دن آپ کی صحت میں بھی بہتری کی خبر دے رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کچھ غیبی طاقت ہے جو لگتا ہے آپ کی مدد کر رہی ہے نیت صاف رکھیں ہر برے کام سے دور رہیں بلکہ توبہ سے کام لیں وہ انشاءاللہ سب اچھا ہی کرے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن افراد نے اپنی جگہ تبدیل کرنی ہے وہ کر سکتے ہیں اور پراپرٹی کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج کا دن اچھا اور آپ کے حق میں جانے کا اشارہ دے رہا ہے آپ کو اپنوں سے بھی کوئی فائدہ مل سکتا ہے۔ وقتی طور پر بڑی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ ضرور دیں۔ اس میں خرابی بڑھ رہی ہے اور گھر کے کسی فردکسی جانب سے بھی اس پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ سورہ بقرہ کی تلاوت روزانہ کریں یا سنیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

انجان شخص کا بھروسہ نہ کریں وہ آپ بڑا دھوکا دے سکتا ہے اپنی رقم اور عزت دونوں کی حافظت کریں۔ مخالفین بھی آپ کے سر پر سوار ہیں ان دنوں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

فی الحال سفر ابھی ملتوی کر دیں۔ شاہد اس کے لئے زیادہ مناسب وقت نہیں ہے جب ہوگا قدرتی طور پر ہو جائے گا۔ آج مالی معاملات میں بہتری کا امکان ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ہر خبر کے لئے تیار رہیں اچھی ہو یا بری دونوں منجانب اللہ ہوں گی آپ فکر مند نہ ہونا اور اللہ پاک سے خیر ہی مانگتے رہیں۔ آج بحرحال صدقہ بھی دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

رکا ہوا کام ہونے کا امکان ہے اور غیر متوقع طور پر پیسہ ہاتھ میں آئے گا۔ جو لوگ کسی الجھن کا شکار ہیں وہ اس سے نکل جائیں گے ان شاءاللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بندش یا جادو ٹونے وغیرہ سے نجات ملنے کا امکان ہے البتہ ہر دوسرے دن اپنی نظر بھی ضرور اتارتے رہا کریں اور زبان بندی تو بے حد ضروری ہے۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں